وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر آمد،
ملاقات میں سینیٹ میں نامزد اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ ناصر عباس، صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر، ممبران قومی اسمبلی عاطف خان، علی اصغر خان، شیر علی ارباب، وکیل بانی پی ٹی آئی چوہدری خالد یوسف، اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی اور عرفان سلیم بھی شریک تھے۔وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی اور محمود خان اچکزئی کے درمیان قومی و سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔گفتگو میں 27ویں آئینی ترمیم اور اس کے صوبائی خودمختاری پر ممکنہ اثرات زیرِ غور آئے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں سابقہ فاٹا کے لئے رکھا گیا اضافی حصہ تاحال فراہم نہیں کیا گیا، جو صوبائی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ این ایف سی ایوارڈ میں مزید کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ قومی وحدت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ملاقات میں کرم میں قیامِ امن کی صورتحال اور پشاور میں ہونے والے امن جرگے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔محمود خان اچکزئی نے یقین دہانی کرائی کہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے پلیٹ فارم سے خیبر پختونخوا کے آئینی و مالی حقوق کے تحفظ اور حصول کے لئے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔






