پنجاب میں مقامی معززین پر مشتمل مزید موثر مسجد مینجمنٹ کمیٹیوں پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ امن و امان کے لئے ریاست،علما اور معززین ایک صف میں ہیں۔حکومت پنجاب نے مساجد کے نظام کو عوامی امانت بنا دیا ہے۔ اجلاس میں صوبے میں مقامی معززین پر مشتمل مزید موثر مسجد مینجمنٹ کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ آئمہ کرام کے وظائف کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں مساجد کے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے لئے فارم کی تشکیل آخری مراحل میں داخل ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر تحصیل آفس میں خصوصی کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں قائم سپیشل کاؤنٹر پر آئمہ کرام فارم کا پراسیس کیا جائے گا۔ آئمہ کرام کو وظیفہ کے لئے فارم مینوئل اور ڈیجیٹل دونوں شکل جمع کرانے کی سہولت دی جارہی ہے۔ آئمہ کرام کو وظائف کی ادائیگی کا عمل چند ہفتوں میں شروع ہو جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں دینی اداروں کی مکمل ڈیجیٹل میپنگ اورمدارس و مساجد کا ریکارڈ شفاف ڈیٹا بیس میں محفوظ کر لیا گیا۔ پنجاب بھر کے 20 ہزار 863 دینی مدارس کا مکمل ڈیٹا تیار لیا گیا۔ صوبے کی 56 ہزار مساجد کی جیو ٹیکنگ اور نمبرشماری بھی مکمل کر لی گئی۔ لاہور میں محکمہ اوقاف کی زیر نگرانی مساجد میں یکجہتی،ہم آہنگی اور مذہبی بھائی چارے کا نیا دور شروع ہوا ہے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں 284مساجد میں محکمہ اوقاف اور 47 مساجد میں دیگر آئمہ کرام امامت پر مامور ہیں۔ آئمہ کرام کی دینی اورملی خدمات کے پیش نظر وظائف میں اضافہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لئے افغان شہریوں کو املاک کرایہ پر دینے والے 64 افرادکو گرفتار کرکے متعدد مقدمات درج کیے گئے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ غیر قانونی افغان باشندوں کے کاروباری تعلق ثابت ہونے پر تین فیکٹری مالکا ن کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی نشاندہی کے لئے 45 ہزار سے زائد مقامات پر چیکنگ کی گئی ہے۔
Read Next
14 گھنٹے ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
2 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
2 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
4 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
5 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
Related Articles
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
7 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
1 ہفتہ ago



