*بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تمغہ کراچی کے لئے کوائف جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی*

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تمغہ کراچی کے لئے کوائف جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے، شہر کراچی کے لئے گرانقدر خدمات انجام دینے والی شخصیات اب 30 نومبر 2025 ء تک اپنے کوائف سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس فیضی رحمین آرٹ گیلری بلمقابل شاہین کمپلیکس ایم آر کیانی روڈ میں جمع کراسکتے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں شہر کراچی کی خدمات انجام دینے والے افراد کو ہر سال تمغہ کراچی اور نقد انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہر کراچی کا نام روشن کرنے، اس کی تعمیر وترقی اور اس کی عظمت اور خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرنے والے ہیروز کی خدمات کے شایان شان اعتراف کی روایت قائم ہو اور شہریوں کو ان کے کارناموں سے آگاہی فراہم کی جاسکے، تمغہ کراچی کے لئے ادب، ثقافت، تعلیم، صحافت، پروڈکیشن، اداکاری، صداکاری، تحقیق،منصوبہ سازی، میونسپل سروسز، فائربریگیڈ، طبی خدمات، پولیس، رینجرز، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ووکیشنل ٹریننگ، انجینئرنگ، اسپورٹس، تفریحات، ٹرانسپورٹ، صنعت و تجارت اور دیگر شعبوں میں کارہائے نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد اپنے کوائف بھیج سکتے ہیں، تمغہ کراچی کے انتخاب کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی کوائف کا جائزہ لے کر حتمی ناموں کا فیصلہ کرے گی، تمغہ کراچی عطا کئے جانے کی تقریب جنوری کے پہلے ہفتے میں منعقد کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button