*رانو ریچھ کراچی سےنئے مقام اسلام آباد پر منتقلی کے سفر کے لئے تیار*

سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق، کراچی چڑیا گھر سے رانو نامی ریچھ کو اس کے اگلے مقام اسلام آباد پر منتقل کرنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،رانو ریچھ کی منتقلی کے حوالے سے آج اعلی سطحی اجلاس میں رانو کے ٹریننگ ریسپانس اور فزیکل اینڈ مینٹل ہیلتھ فٹنس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد ٹیکنیکل معائنہ ٹیم اراکین اور سندھ وائلڈ لائف کے چیف کنزرویٹر جاوید مہر جن کو معزز عدالت نے رانو ریچھ کو منتقلی کے لیے انتظامات کا نگران مقرر کیا ہے رانو کے انکلوژر میں اس کے برتاؤ یعنی فزیکل اینڈ میٹل ہیلتھ کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضروری ریکارڈز محفوظ کیے گئے جس کے بعد رانو ریچھ کے انکلوژر کی طرف کمیٹی ممبر ماہرہ عمر کے علاوہ دیگر افراد کا جانا ممنوع قرار دیا گیا۔ کمیٹی ممبر اور معروف فلم میکر ماہرہ عمر اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور کراچی زو کی ٹیم کے رانو کو پنجرے میں رضامندی سے جانے کے لمحات کو ریکارڈ کریں گی۔رانو ریچھ کی منتقلی کی کمیٹی کی سیکریٹری یسرا سمی عسکری نے رانو ریچھ کی اسلام آباد تیز رفتاری سے منتقلی کے لیے پاکستان ایئرفورس کی جانب سی ون تھرٹی طیارہ مہیا کرنے کے نمایاں کردار پر شکریہ ادا کیا جس سے عالمی برادری میں پاکستان کے جانوروں کے تحفظ اور بھلائی کے حوالے سے اقدامات کو سراہا جائے گا، شیڈول کے مطابق رانو ریچھ کو کل صبح 7 بجے کراچی چڑیا گھر سے روانہ ہونا ہے اور فیصل بیس کراچی سے بذریعہ سی ون تھرٹی اسلام آباد روانہ ہونا ہے۔ تمام میڈیا چینلز کے نمائندوں کو درخواست کی جاتی ہے کہ اس منتقلی کے عمل کو روڈ پر ریکارڈ کرتے ہوئے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیوں کہ رانو ریچھ کی منتقلی ایک انتہائی نازک عمل ہوگا اس لیے کراچی زو کے اندر داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ آگاہی کے لیے ضروری وزیوئلس بذریعہ واٹس ایپ چینلز نمائندگان کو مہیا کیے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button