*صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 4 ارب 50 کروڑ کے فنڈز منظور*

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 42 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 4 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں ماس ٹرانزٹ سسٹم میں پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کے لیے ایک ارب 72 کروڑ ، قلعہ دراوڑ کی تعمیر مرمت ، ریسٹوریشن اور مینجمنٹ کے لیے ایک ارب 80 کروڑ ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل کوٹلی ستیاں کو 60 بیڈ سے 100 بیڈ پر اپ گریڈ کرنے کے لیے 1 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری شامل ہے ۔صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں ایچ آر اینڈ ایم اے ڈیپارٹمنٹس کی کیپیسٹی اورہیومن رائٹس کی آگاہی کے پوزیشن پیپر اور سپیشل ایجوکیشن کے اداروں کی سرویلنس کیپیبیلٹی بڑھانے کے پروگرام کا پوزیشن پیپر کی منظوری بھی دی گئی ۔صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button