وزیر بلدیات خیبرپختونخوا میناخان آفریدی کا رنگ روڈ پشاور مسنگ لنک کے تعمیراتی سائٹ کا دورہ

‏صوبائی وزیر بلدیات خیبرپختونخوا میناخان آفریدی نے محکمہ سنبھالتے ہی رنگ روڈ پشاور مسنگ لنک کے تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا۔وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے رنگ روڈ پشاور کے مسنگ لنک کا تفصیلی جائزہ لیا۔وزیر بلدیات نے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور کام کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے شاہ فہد نے وزیر بلدیات کو منصوبے کی تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بریفنگ دی۔وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے ہدایت کی کہ کام کو مقررہ معیار اور وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو اس کا فائدہ جلد سے جلد میسر آسکے۔

جواب دیں

Back to top button