وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات میں پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی آزاد نقل و حرکت پر پابندیوں کا معاملہ زیرِ غور آیا۔وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ آرٹیکل 151 کے تحت بین الصوبائی تجارت تمام صوبوں کا آئینی حق ہے، کسی صوبے کو خوراک اور اجناس کی ترسیل روکنے کا کوئی اختیار نہیں، سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر عوام کے رزق پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، گندم کے مسئلے کے حل کے لیے بین الصوبائی ہم آہنگی ضروری ہے۔وزیراعلیٰ نے وفد کو خیبر پختونخوا کے عوام کا سفیر قرار دیا۔ وفد میں سینیٹر دلاور خان، محسن عزیز، نسیمہ احسان، ناصر محمود، ہدایت اللہ خان، نیاز احمد اور مصدق مسعود سمیت دیگر ارکان شریک تھے۔ ملاقات میں مشیر خزانہ مزمل اسلم، سیکرٹری خوراک شاہ محمود اور دیگر حکام شریک تھے۔
Read Next
11 گھنٹے ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
2 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
3 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
4 دن ago
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
4 دن ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
Related Articles
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
5 دن ago
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کی فلاح و بہبود کے لئے 34 ارب روپے سے زائد کے 22 منصوبوں کی منظوری
6 دن ago



