پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو 4 ارب 74 کروڑ روپے کا پی ایف سی شیئر اور سپیشل گرانٹ کا اجراء

لاہور(بلدیات ٹائمز)محکمہ خزانہ پنجاب نے بلدیاتی اداروں کو 4 ارب 74 کروڑ 62 لاکھ روپے کی ماہانہ گرانٹ جاری کر دی ہے۔پی ایف سی شیئر کی مد میں 229 بلدیاتی اداروں کو 3 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ 34 ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں۔سپیشل گرانٹ کی مد میں شہری بلدیاتی اداروں کو دسمبر کی 83 کروڑ 33 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اجراء کیا گیا ہے۔جس میں بلدیہ عظمٰی لاہور کو 9 کروڑ 8 لاکھ روپے، میونسپل کمیٹیوں کو 61 کروڑ 57 لاکھ روپے اور میونسپل کارپوریشنز کو 12 کروڑ 67 لاکھ روپے شامل ہیں۔صوبائی مالیاتی کمیشن آیوارڈ کے تحت میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو 22 کروڑ 78 لاکھ روپے،میونسپل کارپوریشنز کو 50 کروڑ 18 لاکھ روپے، میونسپل کمیٹیز کو ایک ارب 84 کروڑ 45 لاکھ روپے اور ضلع کونسلز کو ایک ارب 33 کروڑ 88 لاکھ روپے کا پی ایف سی شیئر جاری ہوا ہے۔میونسپل کارپوریشن بہاولپور کو ایک کروڑ 87 لاکھ روپے، ڈی جی خان 3 کروڑ 73 لاکھ روپے، فیصل آباد 10 کروڑ روپے، گوجرانوالہ 3 کروڑ 43 لاکھ روپے، گجرات 3 کروڑ 65 لاکھ روپے، ملتان 6 کروڑ 59 لاکھ روپے، راولپنڈی 3 کروڑ 55 لاکھ روپے، مری ایک کروڑ 74 لاکھ روپے ساہیوال 4 کروڑ 58 لاکھ روپے،سرگودھا 4 کروڑ 81 لاکھ روپے اور میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کو 6 کروڑ 10 لاکھ روپے کا نان ڈویلپمنٹ پی ایف سی شیئر جاری کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button