پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 3 ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈز منظور,ڈسکہ سیالکوٹ تک سڑکنکی بحالی کے لئے 84 کروڑ کی منظوری

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 46 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 3 ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت قائم مقام چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ پنجاب رفاقت علی نے کی۔اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں کوٹلہ موسیٰ خان سے کچی موڑی تک روڈ کی توسیع و کارپیٹنگ اور فردوس سینما پھاٹک پر فلائی اوور کی تعمیر کے لیے 1ارب 57 کروڑ روپے، ڈھمونکے سے دھالکے گورایا ڈسکہ، سیالکوٹ تک سڑک کی بحالی و تعمیر نو کے لیے 84 کروڑ روپے ، ملتان میں پی پی ایس سی کے ریجنل آفس اور فیسلیٹیشن سینٹر کی تعمیر کے لیے 1 ارب 11 کروڑ روپے ، کوہِ سلیمان، ڈی جی خان ڈویژن میں صنعتی معدنیات کی معاشی جانچ (PC-II) کے لیے 28 کروڑ روپے کے فنڈز شامل ہیں۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں واٹر ریسورسز فیصل آباد سٹی فیز-II کی مدت میں توسیع کے پوزیشن پیپر، زرعی معلومات کی ڈیجیٹل شمولیت اور ترسیل کے لیے عہدوں کی تخلیق اور گاڑیوں کی خریداری کے پوزیشن پیپر اور موبائل پیسٹ سرویلنس اسکواڈز اور زرعی ادویات میں ملاوٹ کے خلاف نظام کی بہتری کے پوزیشن پیپر کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں چیف اکانومسٹ مسعود انور ، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button