بجٹ میں کاروبار بڑھانے کے لیے نہیں بلکہ نقصانات پہنچانے کے لیے اقدامات اُٹھائے گئے ہیں،صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاشف انور

صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاشف انور نے کہا ہے کہ بجٹ میں کاروبار بڑھانے کے لیے آسانیاں پیدا کی جاتی ہیں لیکن حالیہ بجٹ میں محسوس ہوتا ہے کہ کاروبار بڑھانے کے لیے نہیں بلکہ نقصانات پہنچانے کے لیے اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ،تمام ٹیکسز وِد ہولڈنگ ٹیکسز کی ڈاکومنٹیشن کو اتنا سخت کر دیا گیا ہے کہ قطعاً زمینی حقائق کو مدنظر نہیں رکھا گیا ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ ،انگلینڈ اور دیگر ممالک کی طرز پر قوانین رائج کرنے ہیں تو پھر یہ سوال بنتا ہے کہ وہ سہولیات بھی دی جائیں جو دوسرے ممالک کاروبار بہتر کرنے کے لیے فراہم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ڈیجیٹیلائزیشن کی طرف جا رہے ہیں جبکہ ہم ڈاکومنٹیشن سے بہت دور ہیں ،ہمیں ڈاکومنٹڈ ہونا چاہیے لیکن دوسری طرف ڈاکومنٹڈ لوگ اس لیے نہیں ہوناچاہتے کہ انہیں سرکار کی پالیسیوں پر اعتماد نہیں اُن کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس اعتماد کو بحال کرنے اور اس خلیج کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ ملکی پالیسیاں ماضی حال اور مستقبل کو مدنظر رکھ کر تیار کی جانی چاہیے نہ کہ رات و رات مرتب کر کے رائج کر دی جائیں انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی سوچنا ہوگا کہ اتنے کم عرصے میں 11 سے 20 ملین ڈالر اس ملک سے کیوں اور کیسے نکلا، انڈسٹری کیوں یہاں سے بیرون ملک شفٹ ہو رہی ہے اب یہ قانون بھی لاگو کردیا گیا ہے کہ مینوفیکچرز کیش نقدی لین دین نہیں کر سکتا،40لاکھ لین دین والے کو بھی ٹیکس دہندہ گان کی دوڑ میں ڈال دیا گیا ہے ایسا کرنے سے چھوٹے کاروباری حضرات کے لیے بھی مشکلات کا سامنا ہو جائے گا ان حالات میں برین ڈرین ہورہا ہے نیا طبقہ بیرون ملک جانے کو ترجیح دے رہا ہے انہوں نے موجودہ سسٹم کو ری آرگنائز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اجلاس میں سپیکر کے فرائض جسٹس ناصرہ اقبال نے نبھائے جبکہ قیوم نظامی پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم اعمر ظہیر میر پروفیسر نصیر اے چوہدری ، پروفیسر خالدمحمود عطا ، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، کاشف ادیب جاویدانی، حکیم راحت نسیم سوہدروی، عثمان غنی رفاقت حسین رفاقت ،ماصغر علی کھوکھر ، رضوان نصیر،کنوینر پورٹ شیلنگ ایل سی سی آئی محمد صدیق ریحان ، راشد حجازی، ثمن عروج، آمنہ صدیقی و دیگر شریک ہوئے#

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button