چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس منعقدہوا، اجلاس میں صوبہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی-تجاوزات کے خاتمے کے بعد تعمیر و بحالی کا کام جلد مکمل کیا جائے- چیف سیکرٹری نے کہا کہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو گورننس میں واضح بہتری نظر آنی چاہیے-چیف سیکرٹری نے پرائس مجسٹریٹس کو فوری طور پر فیلڈ میں متحرک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اشیاء خورونوش کی مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت کسی صورت قابل قبول نہیں-

جواب دیں

Back to top button