میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ٹریفک جام میں کمی اور ملک کے سب سے بڑے شہر کی شہری نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے دائرہ اختیار میں آنے والی 26 سے زائد اہم سڑکوں کی بحالی کے ایک جامع منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے، 9 ارب روپے مالیت کی یہ تجویز صوبائی حکومت سے اسپیشل کراچی ڈویلپمنٹ گرانٹ کے تحت منظوری کے لیے پیش کی جائے گی،اس سلسلے میں میئر کراچی کی زیر صدارت صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ وسیم شمشاد، کمشنر کراچی سید حسن نقوی، میونسپل کمشنر کے ایم سی سید محمد افضل زیدی، اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سید اظہر شاہ، فنانشل ایڈوائزر گلزار ابڑو، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اخلاق یوسف زئی، ڈائریکٹر میڈیا دانیال سیال اور دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں مختلف ترقیاتی اسکیموں اور شہری بہتری کے پروگراموں کا جامع جائزہ لیا گیا، فیصلہ کیا گیا کہ تمام شارٹ لسٹ کردہ اسکیموں کو حتمی شکل دے کر اسپیشل کراچی ڈویلپمنٹ گرانٹ کے لیے منظوری کے لئے ارسال کیا جائے تاکہ شہر بھر میں کام کا آغاز جلد ممکن ہو سکے،سڑکوں کی بحالی کا یہ منصوبہ ان اہم اور زیادہ استعمال ہونے والی شاہراہوں پر مرکوز ہے جو روزانہ لاکھوں شہریوں کے سفر کا حصہ ہیں، تاہم طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ، ٹریفک دباؤ اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث بدحالی کا شکار رہی ہیں،بحالی کے لیے منتخب اہم سڑکیں ضلع وسطی میں ہاشم رضا روڈ،شاہراہِ عثمان،الامنہ ایونیو،شاہراہِ عثمان تا شاہراہِ نور جہاں سمیت دیگر سڑکیں،ضلع غربی میں اورنگی لنک روڈ،گلشنِ غازی،19-D روڈ،فقیر کالونی کی سڑکیں،اضافی اندرونی رابطہ سڑکیں، ضلع شرقی میں صہبا اختر روڈ،سردار عثمان علی صابری روڈ،نقاش کاظمی روڈ،رہائشی و تجارتی علاقوں کو ملانے والی دیگر اہم سڑکیں جبکہ ضلع جنوبی میں گارڈن روڈ،مرزا آدم روڈ،سرور شہید روڈ، متعلقہ اہم ملحقہ راستے،ضلع کورنگی میں جناح اسکوائر روڈ،لیاقت مارکیٹ روڈ،ملحقہ رابطہ شاہراہیں جبکہ کھوکھرا پار روڈ،مہران ڈپو سے متصل سڑکیں،ملیر کے مرکزی ٹریفک گرڈ کا حصہ بننے والی دیگر شاہراہیں شامل ہیں، ان تمام اضلاع میں سڑکوں کی بحالی پر تقریباً 5.5 ارب روپے لاگت آئے گی،ترقیاتی پیکیج میں شامل اضافی تجاویز جس میں ہمہ جہتی شہری بہتری کو یقینی بنانے کے لیے کے ایم سی نے مزید درج ذیل تجاویز بھی پیش کی ہیں،سیوریج نظام کی بحالی کے لیے 1 ارب روپے،شہر بھر میں اسٹریٹ لائٹس کی بحالی و بہتری کے لیے 2 ارب روپے کی تجویز پیش کی گئی ہے، یہ تمام اقدامات کراچی کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور دیرینہ شہری مسائل کے پائیدار حل کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے وسیع وژن کا حصہ ہیں،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ ترقیاتی پیکیج شہریوں کے سفر میں سہولت، ٹریفک دباؤ میں کمی اور شہر کی تمام ٹاؤنز میں سڑکوں کی حفاظت و رسائی کو بہتر بنائے گا، انہوں نے کہا کہ 9 ارب روپے مالیت کی یہ خصوصی گرانٹ کراچی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ایک مضبوط عزم کی عکاس ہے جس کا مقصد ترقی کو مؤثر، نمایاں اور تمام علاقوں تک یکساں پہنچانا ہے،انہوں نے کہا کہ منظوری ملتے ہی تمام سڑکوں کی بحالی کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر شروع کیے جائیں گے اور معیار و بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔
Read Next
1 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا باغِ جناح فریئر ہال میں چھٹے سالانہ میری گولڈ فلاور شو کا افتتاح
1 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کے ایم سی افسران کے خلاف کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے الزامات پر انکوائری کا حکم
2 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عزیز آباد میں لال قلعہ پارک سمیت پانچ پارکس کا افتتاح کردیا۔
3 دن ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چینی کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
4 دن ago






