وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سموگ سے بچاؤ کیلئے صوبے بھر میں موثراقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے بھی شہر میں سموگ کے پیش نظر اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات کے گرد پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی با بر صاحب دین کی ہدایت پر دھول مٹی سے بچاؤ کیلئے شہر کے داخلی خارجی راستوں پر واشنگ اوروقفے وقفے سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔جبکہ شاہدرہ، راوی پل، آزادی چوک، سرکلر روڈ پر واشنگ ٹیمیں تعینات ہیں۔ریلوے اسٹیشن، شالا مار گارڈن، جناح گارڈن، چڑیا گھر، ریس کورس پارک کے اطراف پانی کا چھڑکاؤکیا جا رہا ہے۔مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، کینال روڈ، پر وقفے وقفے سے پانی کاچھڑکاؤ یقینی بنانے کے لیے عملہ موجود ہے۔جوہر ٹائون، ایمپوریم مال، خیابان فردوسی، پائن ایونیو، اڈا پلاٹ پر بھی واشنگ اور پانی کے چھڑکاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں کو سموگ فری ماحول کی فراہمی ہی ادارے کی اولین ترجیح ہے اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں
Read Next
2 دن ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
2 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
3 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
3 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
5 دن ago






