کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کا مصطفٰی آباد ٹاؤن قصور کا دورہ صفائی صورتحال جائزہ

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے مصطفٰی آباد ٹاؤن قصور کا دورہ کیا اور صفائی صورتحال جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے مصطفٰی آباد کا پیدل دورہ کیا گلیوں، چوکوں اور نالیوں کی صفائی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامی و صفائی افسران ہمراہ موجود تھے۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب احکامات کے تحت صفائی اعتبار سے رورل و اربن ایریاز یکساں ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ و ایل ڈبلیو ایم سی صفائی آپریشن و کریک ڈاون کریں، خالی پرائیویٹ پلاٹ کو کلیئر کریں اسکے مالک کو ذمہ داری کااحساس دلائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی ہنجاب ترجیحات میں صفائی اولین ترجیح ہے، صاف ستھری گلیاں، محلے شہریوں کا حق ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں۔ کمشنر لاہور کی ہدایات پر صفائی پلان مرتب، مصطفی آباد ایریا کی کلیرنس پلان کے مطابق صفائی ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button