کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت تحصیل انتظامیہ اور پیرا فورس کے درمیان رابطہ و کارکردگی جائزہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور مریم خان نے تمام اے سیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اے سیز جوائنٹ ٹیمز/سکواڈز نوٹیفائی کریں اور ہر میونسپل سہولت پر فوکس کریں، انہوں نے کہا کہ اے سیز صفائی، روڈ پیچ ورک، ڈاگ بائٹ، پاٹ ہولز، گرین بیلٹس کو مانیٹر کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اے سی ز روڈ لائٹس، انسداد تجاوزات کیلئے میپ پلان بنائیں اچانک دورے ہونگے، اے سی ز تحصیلوں میں چھوٹی جگہیں شناخت کریں آمدہ موسم میں منظم اربن شجرکاری کرینگے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تحصیل انتظامی افسران ہسپتالوں اور میڈیکل فسیلیٹیز میں ادویات دستیابی و فراہمی کو چیک کریں، وزیراعلی پنجاب کی ترجیحات میں شہری سہولیات فراہمی کو اولین حیثیت حاصل ہے۔
اجلاس میں کمشنر لاہور نے انسداد تجاوزات، فلٹریشن پلانٹس، ریڑھی بازار، پارکس، سیوریج، پرائس کنٹرول کا تفصیلا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے تحصیل وائز اسسٹنٹ کمشنرز سے انسداد تجاوزات صفائی ودیگر امور پر بریفنگ لی۔ کمشنرلاہور نے کہا ہے کہ ہر تحصیل میں تجاوزات خاتمہ، صفائی، پرائس ایکشنز پر کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرا فورس ہر تحصیل میں موجود ہے ہر شہری سہولت کو مانیٹر و رپورٹ کرے، کے پی آئیز جے ڈی آئیز کی بنیاد پر کارکردگی کو جانچا جائیگا، شہری سہولیات فراہمی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا، پیرا فورس نظم اور اچھے رویے کو ہمیشہ نظر میں رکھے۔پوری انرجی سے کام کریں۔اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا، ایڈیشنل کمشنر محمد اکبر، ماڈل ٹاون، رائےونڈ، اقبال ٹاون، شالامار اور کینٹ کے اے سیز و سب ڈویژن انفورسمنٹ آفیسرز پیرا فورس نے شرکت کی۔






