کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے نو تعمیر ٹراماسینٹر اسپنی روڈ، نواں کلی مین روڈ اور ایف جی گرلز و بوائز کالج کوئٹہ کینٹ کوئٹہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے دورے کیے۔ دورے کے موقع پر سیکرٹری امپلیمنٹیشن پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ ذیشان جاوید، ڈویژنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد، ایڈیشنل سیکرٹری صحت محمد ثاقب، چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو رحیم بنگلزئی سمیت ایکسئینز اور انجینئرز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے نو تعمیر ٹراما سینٹر اسپنی روڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ: اسپنی روڈ ٹراما سینٹر جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہوگا جہاں 120 بیڈز پر مشتمل سنٹر میں چار آپریشن تھیٹرز، لیبارٹری اور دیگر طبی سہولیات شامل ہوں گی اس منصوبے پر 3 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئی ہے ٹراما سینٹر کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور جلد افتتاح متوقع ہے۔کمشنر نے کہا کہ ٹراما سینٹر کی تکمیل سے شہریوں کو صحت کے شعبے میں اہم اور فوری سہولت میسر آئے گی۔اس کے علاؤہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے مین نواکلی روڈ کے منصوبے کا دورہ کیا۔ اس دوران متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مین نواں کلی روڈ کے منصوبے کی مجموعی لمبائی 4.5 کلومیٹر ہےاب تک 3 کلومیٹر بلیک ٹاپ مکمل ہوچکا ہے جبکہ باقی پر کام تیزی سے جاری ہے اس منصوبے کی مجموعی لاگت 50 کروڑ روپے ہے۔اس موقع پر کمشنر نے باقی کام 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نواں کلی مین روڈ کی تعمیر ایک اہم منصوبہ ہے لہذا تعمیراتی کام میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات جلد فراہم کی جاسکیں۔ بعد ازاں کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے ایف جی گرلز و بوائز کالج میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ کالج میں بی ایس پروگرام کے لیے لیکچر ہالز، دفاتر اور متعلقہ عمارت مکمل ہوچکی ہے جبکہ سائنس بلاک پر تعمیراتی کام جاری ہے جس پر 11 کروڑ 11 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی اس کے علاؤہ طالبات کے لیے ملٹی پرپز ہال اور اسپورٹس سہولیات کا منصوبہ بھی زیر تعمیر ہےاس ہال پر 13 کروڑ 24 لاکھ روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعلیمی سہولیات کے معیار اور رفتار پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جاسکے۔کالج انتظامیہ اور طلبہ نے کمشنر کوئٹہ اور سیکرٹری امپلیمنٹیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پروگرام کے آغاز سے طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے جہاں عوام کو سہولیت میسر آئے گی وہاں لوگوں کی مشکلات میں بھی کمی واقع ہوگی لہذا تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے ان کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
Read Next
16 گھنٹے ago
کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیرِ صدارت اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائننگ کمیٹی کا اجلاس
3 ہفتے ago
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل کوکوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج پر بریفنگ
دسمبر 30, 2025
کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق ایک جائزہ اجلاس
دسمبر 27, 2025
بلوچستان کے معروف اداکار ایوب کھوسو میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کےگڈ وِل ایمبیسیڈر نامزد
دسمبر 27, 2025
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کوئٹہ مجیب الرحمن قمبرانی کی کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو
Related Articles
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے رورل ہیلتھ سینٹر سملی کی تعمیر و آرائش کا باضابطہ افتتاح کر دیا
دسمبر 26, 2025
*ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی زیر صدارت تجارتی علاقوں سے سینیٹیشن فیس وصولی و تجاوزات کے مسائل سے متعلق اجلاس*
دسمبر 24, 2025
کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی زیر صدارت اربن پلاننگ و ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس،اہم شاہراہوں پر تعمیرات پر پابندی
دسمبر 24, 2025
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے زیرِ صدارت بلدیاتی انتخابات 2025 کے پولنگ اسٹیشنز سے متعلق ایک اہم اجلاس
دسمبر 21, 2025


