ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمٰن قمبرانی کی زیرِ صدارت ’’صفا کوئٹہ‘‘ منصوبے کی پیش رفت اور شہری صفائی کے نظام میں مزید بہتری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (BPPPA) ڈاکٹر فیصل، پروجیکٹ ڈائریکٹر صفا کوئٹہ دلنواز اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔اجلاس میں شہر کی مجموعی صفائی کی کارکردگی، سینی ٹیشن سروسز میں بہتری، ٹیکنولوجی کے استعمال اور مانیٹرنگ نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے کہا کہ جدید اور مؤثر صفائی نظام کوئٹہ شہر کی بنیادی ضرورت ہے، جس کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔مزید براں صفائی فیس کی وصولی کے عمل کو زیادہ شفاف اور منظم بنانے کے لیے ڈیجیٹل ڈیٹا بیس کی تیاری پر اتفاق کیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے فیس ریکوری کو مؤثر بنانے کے لیے میجسٹریٹ ایم سی کیو کو صفا کوئٹہ کے ساتھ تعینات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی، تاکہ وصولی کے عمل میں قانون کے مطابق سختی اور شفافیت دونوں کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں جناح ٹاؤن اور سمنگلی روڈ کے اطراف صفائی سے متعلق مسائل اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اور کنٹونمنٹ بورڈ کے دائرہ اختیار کی پیچیدگیوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ ایڈمنسٹریٹر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری مفاد میں مشترکہ حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔اجلاس کے اختتام پر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے ہدایت کی کہ صفا کوئٹہ کی کارکردگی میں مزید تیزی لائی جائے اور ہر مرحلے پر شفافیت، جوابدہی اور سروس کوالٹی کو ترجیح دی جائے، تاکہ شہریوں کو عالمی معیار کی صفائی خدمات فراہم کی جا سکیں۔
Read Next
5 دن ago
ہائیکورٹ بلوچستان کی ہدایت پر جوائنٹ روڈ کے مسائل کے حل کیلئے اہم اجلاس، سروے اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مئی 12, 2026
کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو کی مجموعی کارکردگی اور ویکسینیشن سے متعلق ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس
اپریل 8, 2026
کوئٹہ ٹرانسپورٹ کرایوں اور مسائل کے حل کیلئے اہم اجلاس
اپریل 8, 2026
کوئٹہ ماسٹر پلان: شہر کی توسیع اور بنیادی مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس
مارچ 18, 2026
کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کی زیر صدارت عیدالفطر کی پیش نظر شہر میں صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس
Related Articles
کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل اور رمضان المبارک کے دوران عوام کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس
فروری 23, 2026
کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ کی زیرِ صدارت کوئٹہ واٹر سیکیورٹی اور ریزیلینس ایکشن پلان سے متعلق اہم اجلاس
فروری 5, 2026



