کمشنر ملاکنڈ عابد وزیر کی زیر صدارت مینگورہ ماسٹر پلاننگ (2042-2024) بارے ایک اعلٰی سطحی اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات (فنانس اینڈ پلاننگ)، اربن پالیسی اینڈ پلاننگ یونٹ، ریجنل ٹرانسپورٹ آتھارٹی، لینڈ یوز اینڈ بلڈننگ کنٹرول آتھارٹی، ٹی ایم ایز، ڈبلیو ایس ایس سوات، سی اینڈ ڈبلیو، پولیس، ایگریکلچر اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو اربن پالیسی اینڈ پلاننگ یونٹ اورلینڈ یوز اینڈ بلڈننگ کنٹرول آتھارٹی کے حکام کیطرف سے مینگورہ شہر کی ماسٹر پلاننگ، مستقبل کے لائحہ عمل، مخلتف اداروں کی ذمہ داریوں بارے تفصیلی آگاہی دی گئی۔اربن پالیسی اینڈ پلاننگ یونٹ اورلینڈ یوز اینڈ بلڈننگ کنٹرول آتھارٹی کے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ مینگورہ ماسٹر پلاننگ کے تحت مینگورہ شہر کو مختلف سترہ آٹھارہ زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں کمرشل، گھریلوں، تفریح، سڑکوں اور دیگر تعمیراتی کاموں کیلئے تجاویز اور پلاننگ کی گئی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مستقبل میں ان زونز میں لینڈ یوز اینڈ بلڈننگ کنٹرول ایکٹ کے تحت کسی بھی قسم کی تعمیراتی کام کیلئے ڈپٹی کمشنر سوات کی سربراہی میں قائم کی گئی ڈسٹرکٹ لینڈ یوز اینڈ کنٹرول کمیٹی سے اجازت لازمی قرار دیا گیا ہے۔مزید برآں کسی بھی غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے لوکل یونٹ اینڈ انفورسمنٹ کمیٹی کا قائم بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ کمشنر ملاکنڈ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینگورئ شہر میں بے ہنگم ٹریفک مسائل اور تعمیرات پر قابو پانے کیلئے مینگورہ شہر کی ماسٹر پلاننگ وقت کی اشد ضرورت ہے جس سے نہ صرف ٹریفک مسائل بلکہ مستقبل میں موسمیاتی اور دیگر مسائل رونما ہونے پر قابو پایا جا سکے گا۔کمشنر ملاکنڈ نے ڈپٹی کمشنر سوات کو ڈسٹرکٹ لینڈ یوز اینڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے اور تمام متعلقہ حکام کو مینگورہ ماسٹر پلاننگ میں انکے کردار اور ذمہ داریوں سے واقفیت دینے کی ہدایت کی تاکہ اس اہم منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
1 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
3 دن ago






