26واں ETI-GB پروگرام اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس گلگت میں منعقد

ای ٹی آئی جی بی کا 26واں پروگرام اسٹیئرنگ کمیٹی (PSC) اجلاس 18 نومبر 2025 کو گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت معزز چیف سیکرٹری، گلگت بلتستان جناب ابرار احمد مرزا، جو ETI-GB کے پروگرام اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے کی۔ جناب مشتاق احمد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈیولپمنٹ) گلگت بلتستان، اور پروگرام اسٹیئرنگ کمیٹی کے اراکین نے ذاتی طور پر اجلاس میں شرکت کی، جبکہ تمام دس اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے آن لائن شرکت کی۔

خادم حسین سلیم، پروگرام کوآرڈینیٹر ETI-GB، نے PSC کو سہ ماہی کے دوران طے شدہ اہداف اور ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے فورم سے اسٹریٹجک اور پالیسی امور پر بھی رہنمائی طلب کی اور پروگرام کو اس کے نفاذ کے دوران درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا۔

اجلاس بنیادی طور پر چار اہم ایجنڈا نکات پر مرکوز رہی، جن میں :

1. گلگت-بلتستان بورڈ آف ریونیو (GBBoR) اور پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (PLRA) کی جانب سے زمین کے ریکارڈ دستاویزات اور ڈیجیٹلائزیشن میں پیش رفت۔

2. کمیونیکیشن اور ورکس ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان کے لیے مشینری کی فراہمی۔

3. کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان کے ساتھ شراکت داری۔

4. دیگر نکات جو چیئرمین پروگرام سٹیرنگ کمیٹی کی اجازت سے سے زیر غور آئے۔

چیف سیکرٹری، گلگت بلتستان نے تمام شراکت داروں کی ٹیم ورک کو سراہا جو ETI-GB کی کامیابی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ETI-GB پروگرام کے اہداف اور مقاصد کے حصول کے لیے مربوط انداز میں کام کرنے کی نصیحت کی۔ تمام زیر بحث معاملات پر فیصلے اسی کے مطابق کیے گئے۔ ETI-GB حکومت گلگت بلتستان کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے، جسے IFAD اور اطالوی ایجنسی برائے ترقیاتی تعاون (AICS) مشترکہ مالی معاونت فراہم کرتے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد دیہی آمدنی کو بہتر بنانا اور گلگت بلتستان میں غربت و غذائی قلت کو کم کرنا ہے۔ 133.72 ملین امریکی ڈالر کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ، ETI-GB کو اصل میں 2015-2022 کے لیے 120.15 ملین امریکی ڈالر پر منظور کیا گیا تھا اور بعد میں مارچ 2025 میں ECNEC کی منظوری اور شریک مالی معاونوں کی منظوری سے اس پروگرام کو 2029 تک بڑھا دیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد 100,000 دیہی گھرانوں کو تین باہمی تقویت دینے والے اجزاء کے ذریعے فائدہ پہنچانا ہے: معاشی انفراسٹرکچر کی ترقی، ویلیو چین کی ترقی کے لیے معاون خدمات، پروگرام مینجمنٹ، اور پالیسی معاونت۔ 2015 میں قیام کے بعد سے، ETI-GB نے درج ذیل کام مکمل کیے ہیں: 88 آبپاشی اسکیمیں، جو 42,299 ایکڑ پر محیط ہیں اور 30,027 گھرانوں کو فائدہ پہنچاتی ہیں؛ 91 فارم ٹو مارکیٹ روڈ پروجیکٹس جن کی کل لمبائی 430 کلومیٹر ہے، جن سے 15,476 گھرانوں کو فائدہ پہنچا؛ 13 پل جن کی کل لمبائی 388 میٹر ہے؛ 72 پھلوں کے پودوں کی نرسریاں، 513 کمرشل خوبانی کے باغات، 161 دیہاتی زرعی کوآپریٹو (VACs) کا قیام، ETI-GB تیار کردہ ایریگیشن سکیموں کے لیے لینڈ ڈیولپمنٹ پالیسی کی منظوری، اور دیگر کامیابیاں۔

جواب دیں

Back to top button