وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت محکمہ صحت کا اجلاس

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت محکمہ صحت کا اجلاس منعقد ہوا۔وزیر اعلٰی نے نرسز کی بڑھتی ڈیمانڈ کے پیش نظر صوبے میں نرسز ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ۔ نرسز کی خالی آسامیوں پر ایٹا کے ذریعے بلاتاخیر بھرتی اور نرسننگ کے حوالے سے تربیتی سہولیات کو بڑھانے کی بھی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بی ایس نرسنگ کے 650 مکمل شدہ سلاٹس تاحال نرسنگ کونسل کے پاس ہیں۔وزیراعلٰی محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ تربیت یافتہ 650 سلاٹس کے حصول کے لیے نرسنگ کونسل کو نیا مراسلہ لکھا جائے، ادویات و آلات کی خریداری کے عمل کو یکم جنوری سے ہر صورت شروع کی جائے، تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔وزیر اعلیٰ نےڈاکٹرز اور اسپیشلسٹس کی کمی ہوری کرنے کے لیے جاری بھرتیوں کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بھرتیوں میں میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے پولیو، ڈینگی اور ملیریا کے کنٹرول کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ڈینگی کے روکھ تھام کے لیے ڈینگی ایکشن پلان پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔سہیل افریدی نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمشن کو مضبوط کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں، پشاور کے ٹرشری کیئر ہسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کے لیے پشاور، کوہاٹ اور ملاکنڈ میں نئے کثیر بیڈ ہسپتالوں کے قیام پر تجاویز پیش کی جائیں، آبادی کی ضروریات کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر نئے اقدامات کرنا ہوں گے۔خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کو مکمل کر کے فوری فعال بنایا جائے، ذمہ داران کو نوٹس جاری کیا جائے اور ہفتہ وار رپورٹ طلب کی جائے، صحت ہماری ترجیح ہے، بہتری کے لئے ہر قدم اٹھائیں؛ وسائل رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

جواب دیں

Back to top button