پشاور(بلدیات ٹائمز) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے پرزور مطالبہ پر سروس سٹرکچر پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے دوسرے مرحلے میں ری نیمنگ کمیٹی کی باقاعدہ میٹنگ ہزارہ ڈویژن کی طلب کی گئی ھے۔ جب کہ قبل ازیں پہلے مرحلے میں پشاور ڈویژن کی میٹنگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نان پی یو جی ایف سٹاف کے سروس سٹرکچر کو عملی جامہ پہنانے کےلئے دوسرے مرحلے میں ہزارہ ڈویژن کی 26 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے تحصیل میونسپل آفیسرز اور تحصیل آفیسرز فنانس کو ھمراہ متعلقہ ریکارڈ میٹنگ میں 12 اگست 2025 کو 10 بجے دن لوکل کونسل بورڈ پشاور کے دفتر میں طلب کر لیا گیا ھے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چئیرمین اور ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ کریں گے۔جس کے لئے لوکل کونسل بورڈ کی طرف سے باقاعدہ خطوط تحت نمبری AO-IV/LCB/4-1/TMAs General File مجاریہ 06 اگست 2025 کو جاری کئے گئے ھیں۔مزید برآں لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، چئیرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت نے متعلقہ TMAs کے یونین رہنماؤں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیل کونسلز کی ضروری پوسٹوں کی ری نیمنگ کے لئے تحصیل میونسپل افیسرز کی ھمراہ TOF بمعہ ریکارڈ متعلقہ بروقت میٹنگ میں حاضری یقینی بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
Read Next
17 گھنٹے ago
دیر موٹر وے منصوبے کی تخمینہ لاگت 69 ارب روپے ہے،منظوری دے دی،محمد سہیل آفریدی
2 دن ago
خیبرپختونخوا حکومت کےزیرِ انتظام ضم شدہ اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف گرینڈ جرگہ
3 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے سوات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا
4 دن ago
خیبرپختونخوا پولیس کے 4,306 نئے بھرتی ہونے والے کانسٹیبلز میں تقرری کے حکمنامے تقسیم
4 دن ago
خیبر پختونخوا حکومت نے 129 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 21 ارب روپے زائد آمدن حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
Related Articles
محمد سہیل آفریدی کی آئی ایم سائنسز میں منعقدہ صوبائی جامعات کی رینکنگ سے متعلق ڈیجیٹل میڈیا میٹ اپ میں شرکت
5 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت صوبائی یوتھ پالیسی 2026 سے متعلق اجلاس
5 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی کی زیرِ صدارت بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج اور توانائی سے متعلق امور پر اہم اجلاس
6 دن ago


