کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ای ٹرانسفر ڈویژنل ریڈرسل گریوینس کمیٹی کا اجلاس

کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ای ٹرانسفر ڈویژنل ریڈرسل گریوینس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی نے سیکنڈری و ایلیمنٹری اساتذہ کی ٹرانسفر درخواستوں پر شکایات کا جائزہ لیا۔ڈویژنل ریڈرسل گریوینس کمیٹی میں درخواست دہندہ اساتذہ کو ان پرسن بلایا گیا تھا۔تاکہ اساتذہ اپنی درخواست کو ضلعی سطح پر مسترد کیے جانے کی وجہ کا جواب کمیٹی کے سامنے رکھ سکیں۔ڈویژنل کمیٹی میں متعلقہ ایجوکیشن افسران کے علاوہ پرنسپل سمز سمیت ایجوکیشن سیکٹرز کے اساتذہ شامل ہیں۔

کمشنرلاہور زید بن مقصود نے کہا کہ کمیٹی کا مقصد اساتذہ کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ہر درخواست کا ہمدردانہ جائزہ لیا جارہا ہے۔ڈویژنل کمیٹی ضلعی ہارڈشپ کمیٹیوں کے فیصلوں پر اساتذہ کے اعتراضات کا جائزہ لیکر ازالہ کرے گی۔ضلعی کمیٹیوں پر 98 معترض درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ پہلے سیشن میں 25درخوستوں پر اساتذہ کے اعتراضات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔کل 98درخواستوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button