خیبرپختونخوا کے مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل پر بلدیاتی نمائندوں کی تنظیم لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کو وزیر اعلیٰ کیطرف سے ملاقات کے لیے وقت نا دینے پر بلدیاتی نمائندوں کو شدید تشویش لاحق واضح رہے کہ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو ملاقات کے 29 اکتوبر 2025 کو تحریری خط وزیر اعلیٰ سکٹریریٹ میں جمع کرچکی ہے اور ساتھ ہی نومبر کے پہلے ہفتے میں وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کو بھی خط پیش کرچکی ہے جس میں درخواست کی گئی تھی کہ ایل سی اے فوری ملاقات کے لیے وقت دیا جائے تاکہ مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل پر بات چیت ہوسکے کہ مقامی حکومتوں کے مسائل حل ہوسکے تاکہ عوام کو سماجی و میونسپل خدمات کی فراہمی گھر کی دہلیز پر باآسانی مہیا کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جاسکے۔ترجمان ایسوسی ایشن تحصیل چئیرمین سرائے نورنگ لکی مروت عزیز اللہ خان مروت، کوارڈنیبٹر ایسوسی ایشن انتظار خلیل کا بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ

نوجوان وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، وزیر بلدیات مینا خان آفریدی سے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ممبران کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں کہ نوجوان قیادت خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے نعرہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقلی جس کیخلاف پی ٹی آئی دو صوبائی حکومت نے غیر قانونی غیر آئینی اقدامات کرتے ہوئے نظام کو مفلوج کیا ہے اور دوسری طرف پی ٹی آئی کے وژن کہ اختیارات کو نچلی سطح منتقلی کے نعرہ کیخلاف چلتے ہوئے مقامی حکومتوں کے نظام کو مفلوج بنایا ہے جس سے اج صوبائی حکومت کے مشکلات میں اضافہ کیساتھ ساتھ عوام کو گھر کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی شدید متاثر ہے۔ترجمان ایسوسی ایشن عزیز اللہ مروت کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیر بلدیات کو تحریری طور پر خط لکھنے کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کو ملاقات کے لیے وقت نا دینے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی سابقہ دو صوبائی حکومت کی طرح موجودہ حکومت بھی مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل میں دلچسپی نہیں لی رہی ہے۔لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کو صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے ایک دفعہ پھر بھرپور احتجاج کی تجاویز پیش کی گئی ہے جس بارے میں جلد ہی مشاورت کرکے آیندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ ممبران ایسوسی ایشن تحصیل چئیرمین لنڈی کوتل شاہ خالد،تحصیل چئیرمین رزڑ غلام حقانی،تحصیل چئیرمین صوابی عادل خان،تحصیل چئیرمین ٹوپی رحیم جدون،تحصیل چئیرمین الائی مفتی غلام اللہ خان،تحصیل چئیرمین پبی غیور خٹک، چئیرمین فرحاد مروت لکی مروت، چئیرمین میاں محفوظ الرحمن بنوں، چئیرمین احمد خان وزیرستان، چئیرمین ضیاء الرحمن چمکنی، ارباب وصال پشاور، ملک فیصل ہری پور، شاہد آفریدی جمرود خیبر، اویس افغان درہ،چئیرمین لعل مرجان ہنگو و دیگر نے صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مقامی حکومتوں کو پی ٹی آئی سابقہ و موجودہ حکومت جان بوجھ کر آئے روز دیوار سے لگانے کی کوشیش کررہی ہے۔پی ٹی آئی صوبائی حکومت نے بار بار لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا سے مذکرات کرکے وعدے کیے مگر پی ٹی آئی صوبائی حکومت کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کرسکی لہذا اب احتجاجی دھرنا کی کال دیکر خیبرپختونخوا و اہل پاکستان کو ایک دفعہ پھر بتانا ہوگا کہ جو حکومت قانون و آئین کی بات کرتی ہے اپنے لیے اسی صوبائی حکومت نے گزشتہ ساڑھے تین سال سے مقامی حکومتوں کے نظام کو مفلوج رکھتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات و ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا ہے۔






