ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر پروگرام صوبے میں کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے گھر کی فراہمی کا سب سے بڑا اور کامیاب منصوبہ ثابت ہو رہا ہے، جو وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی منفرد مثال ہے۔ترجمان کے مطابق پروگرام کے تحت 35،500 سے زائد خاندان اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کر چکے ہیں، جبکہ پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی مجموعی تعداد 117،159 ریکارڈ کی گئی ہے۔صوبے بھر میں 72،254 خاندانوں کے گھر تیزی سے زیر تعمیر ہیں، اور اب تک **142 ارب روپے سے زائد رقم گھروں کی تعمیر کے لیے مختص کی جا چکی ہے۔ترجمان کے مطابق پروگرام کے تحت خاندانوں کو 9 سال کے لیے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، جن سے ہزاروں خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔ آئندہ 5 سال میں 5 لاکھ خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے بلاسود قرض فراہم کیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے یہ پروگرام نہایت آسان شرائط کے ساتھ جاری ہے، جس سے صوبے بھر میں دیہاتوں اور قصبوں میں پختہ گھروں کی تعمیر میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے مثبت اثرات میں تعمیراتی صنعت کا فروغ بھی شامل ہے، جو صوبے کی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق شہری پروگرام کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے گھر بیٹھے درخواست جمع کروا سکتے ہیں، جس سے شفافیت اور سہولت دونوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
Read Next
3 دن ago
لاہور کو ماڈل ہارٹیکلچر سٹی بنانے کا فیصلہ،سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کو جامع گرین انفراسٹرکچر پلان تیار کرنے کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا
4 دن ago
*شہر میں ہونیوالی بارش کے بعد وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ*
4 دن ago
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی حضرت پیر مکیؒ کے دربار پر منعقدہ غسلِ مبارک کی تقریب میں خصوصی شرکت
5 دن ago
روڈا کا آپریشن، الجنت ہاؤسنگ سکیم کا انفراسٹرکچر مسمار،عثمان پارک کو نوٹس جاری
6 دن ago
محکمہ موسمیات کی جانب سے 29 جولائی سے 5 اگست تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی،نورالامین مینگل کی تمام واسا ایجنسیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
Related Articles
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا نورالامین مینگل اور کمشنر لاہور کے ہمراہ لکشمی چوک و ملحقہ علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ، واسا افسران کی چھٹیاں منسوخ*
2 ہفتے ago



