فیصل آباد ڈویژن میں تمام صنعتی یونٹس کے بوائلرز،پریشر ویسلزکی استعداد کار کاازسر نو جائزہ لینے کے لئےجامع انسپکشن کا فیصلہ

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر فیصل آباد ڈویژن میں تمام صنعتی یونٹس/فیکٹریز کے بوائلرز،پریشر ویسلزکی استعداد کار کاازسر نو جائزہ لینے کے لئےجامع انسپکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوران انسپکشن صنعتی یونٹ کی جیو ٹیگنگ ولوکیشن کے ساتھ این او سیز موجود ہونے کو بھی چیک کیا جائے گا جس کے لئے 4 نجی کمپینز کو 90 دن کا وقت دیا گیا ہے۔اس امر کا فیصلہ

کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں انڈسٹریز،لیبر،سول ڈیفنس،ماحولیات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور کمپنیز کے نمائندگان بھی موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق ڈویژن کے صنعتی یونٹس میں 12 سو سے زائد بوائلرز اور 6 ہزار سے زائد پریشر ویسلزموجود ہیں جن کی استعداد کار کااندازہ لگانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ ایسے بوائلر اور پریشر ویسلز کی معیاد ختم ہونے پر ان کے پھٹنے اور خدانخواستہ انسانی جانوں کے ضیاع کا اندیشہ ہوتا ہےاسی مقصد کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔کمشنر نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ نے انفورسمنٹ کمیٹی بھی قائم کی ہے اور نجی کمپنیز کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پرانسپکشن رپورٹ پر این او سیز کی عدم موجودگی سمیت دیگر ایس اوپیز کی تکمیل میں کوتاہی یا عدم توجہی پر صنعتی یونٹ کو سیل کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی(فیڈمک) کی انتظامیہ کو بھی پابند کیا گیا کہ وہ اپنی حدود میں قائم تمام صنعتی یونٹس،فیکٹریوں میں بوائلر/پریشر ویسلز کی درکار تقاضوں اور ان کی استعداد کار کو جانچ کرجامع رپورٹ 30 ایام میں کمشنر آفس کو بھجوائیں جس میں معمولی سی بھی غفلت یا لاپروائی کی کوئی گبجائش نہیں۔

جواب دیں

Back to top button