میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہریوں کی فلاح کے لیے بلدیاتی اراضی کا بہتر استعمال بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، خصوصاً تعلیم جیسے شعبوں میں جو معاشرے پر دیرپا اثرات مرتب کرتے ہیں،ہم کراچی کے وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کے لیے پرعزم ہیں، ترک شدہ مقامات کو علم کے مراکز میں تبدیل کرنا ہمارے بچوں اور ہمارے شہر کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، بلدیاتی خدمات کے استحکام اور شہریوں کو بنیادی شہری و تعلیمی سہولیات تک رسائی یقینی بنانے کے اہم اقدام کے طور پر کے ایم سی نے بلدیہ ٹاؤن میں 3,125 مربع گز اراضی دی سٹیزنز فاؤنڈیشن (TCF) کے حوالے کردی ہے جہاں نیا اسکول تعمیر کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے بدھ کے روز صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی اس حوالے سے ایم او یو پر دستخط اور زمین حوالگی کی باضابطہ تقریب کے موقع پر کہی، اس موقع پر دی سٹیزنز فاؤنڈیشن (TCF) کے چیئرمین مشتاق چھاپرا،میونسپل کمشنر کے ایم سی ایس ایم افضل زیدی (پی اے ایس)، مشیر مالیات گلزار ابڑو، ڈائریکٹر لینڈ عدنان زیدی اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد مقامی ڈھانچے کو بہتر بنانا، معیاری تعلیم کو فروغ دینا اور ترک شدہ سرکاری اراضی کو مفید کمیونٹی وسائل میں تبدیل کرنا ہے،اراضی کی منتقلی کے ایم سی کے اس وسیع تر عزم کا حصہ ہے جس کے تحت شہر کے سماجی منظرنامے میں بہتری لانے کے لیے مستند فلاحی اداروں کی مدد کی جارہی ہے تاکہ وہ محروم علاقوں کی بہتر خدمت کرسکیں، بلدیہ ٹاؤن میں دی سٹیزنز فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) اسکول کا قیام مقامی خاندانوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا، جہاں بچوں کو کم لاگت میں معیاری تعلیم میسر آئے گی جو طویل عرصے سے مناسب تعلیمی سہولیات سے محروم تھے،ٹی سی ایف کے چیئرمین مشتاق چھاپرا نے کے ایم سی کے اعتماد اور شراکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیا اسکول بلدیہ ٹاؤن میں تعلیمی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا، انہوں نے پاکستان کے محروم طبقات کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ٹی سی ایف کے عزم کا اعادہ بھی کیا،تقریب دونوں اداروں کی جانب سے اس امید کے اظہار پر اختتام پذیر ہوئی کہ یہ منصوبہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لیے آئندہ تعاون کی ایک مثبت مثال ثابت ہوگا،کے ایم سی شہر کے ڈھانچے کی بہتری، عوامی خدمات کے فروغ اور کراچی کو ایک بہتر، محفوظ اور سب کے لیے قابلِ رسائی شہر بنانے کے عزم پر قائم ہے۔
Read Next
17 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا باغِ جناح فریئر ہال میں چھٹے سالانہ میری گولڈ فلاور شو کا افتتاح
17 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کے ایم سی افسران کے خلاف کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے الزامات پر انکوائری کا حکم
2 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عزیز آباد میں لال قلعہ پارک سمیت پانچ پارکس کا افتتاح کردیا۔
3 دن ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چینی کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
4 دن ago






