پنجاب ریونیو اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا آغاز۔۔۔ بڑے حجم والے ٹیکس پیئرز کیلئے لاہور میں الگ کمشنریٹ کے قیام کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔انفورسمنٹ افسران کی روزانہ کارکردگی رپورٹ ڈیش بورڈ سے منسلک، جزا و سزا کا میکنزم تیار کیا جائے گا۔آئی ٹی ونگ میں نئی آسامیوں پر تعیناتی، ڈیٹا بیس کو مربوط اور سہولت ایپلی کیشن کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔ ترجمان پی آر اے کے مطابق افسران کی کارکردگی و شفافیت برقرار رکھنے کیلئے آڈٹ اینڈ ویجیلینس ونگز کے قیام کی بھی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ پی آر اے کمشنر اپیل، بذریعہ ویڈیو لنک کیسز کی سنوائی کرسکیں گے۔ علاوہ ازیں آن لائن سہولت ایپ پر صارفین کی شکایات متعلقہ کمشنر اور انفورسمنٹ افسران کو بذریعہ میسج بھی موصول ہوں گی۔ صارفین کی شکایات پر 24 گھنٹوں میں ایکشن لازم، فیلڈ افسران میرٹ پر ازالہ یقینی بنائیں گے۔ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت 129 ویں اتھارٹی اجلاس میں نکات کا جائزہ لیا گیا۔
Read Next
2 دن ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت لاہور ڈویژن کی کارکردگی بارے اجلاس*
3 دن ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری*
6 دن ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی ملاقات*
2 ہفتے ago
*سالانہ کروڑوں روپے کمانے والے بیوٹی کلینکس کی بڑی تعداد ٹیکس نادہندہ،کارروائی شروع*
2 ہفتے ago
برٹش ہائی کمیشن کے وفد کی چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے ملاقات،ٹیکس کولیکشن سسٹم میں اصلاحات بارے تبادلہ خیال
Related Articles
نیا ٹیکس نہ ٹیکس ریٹ میں اضافہ، پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس کولیکشن کے نئے ریکارڈ بنا دیئے
3 ہفتے ago
*ٹیکس ادائیگی میں غیر ضروری تاخیر یا عدم ادائیگی پر بزنس پوائنٹس سیل کردیے جائیں، چیئرمین پی آر اے کی ہدایت*
نومبر 4, 2025


