بلدیہ عظمیٰ کراچی نے سفاری پارک میں ایک گھوڑے، سندھ آئی بیکس، چیتل، مفلون، بلیک بَک اور دیگر جنگلی جانوروں کی پیدائش کو ایک نہایت خوش آئند اور اہم پیشرفت قرار دیا ہے، یہ اضافہ پارک میں جنگلی حیات کے لیے زیادہ صحت مند، محفوظ اور پائیدار ماحول فراہم کرنے کی مسلسل کاوشوں کا اہم سنگِ میل ہے۔نومولود جانوروں کا ویٹرنری ٹیم نے تفصیلی طبی معائنہ کیا، ڈاکٹروں کے مطابق تمام جانور مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، ترجمان کے ایم سی دانیال سیال نے بتایا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ نومولود جانوروں کے لیے بہتر نگہداشت اور پائیدار رہائشی ماحول کو یقینی بنایا جائے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس خوش کن پیشرفت پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سفاری پارک میں 15 جنگلی جانوروں کی پیدائش ہوئی ہے، ان کی آمد نہ صرف پارک کی خوبصورتی اور حیاتیاتی تنوع میں اضافہ کرتی ہے بلکہ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ پارک میں ان کے لیے صحت مند اور سازگار ماحول موجود ہے، یہ کوششیں جنگلی حیات کی افزائش اور مجموعی ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کے ہمارے عزم کی عکاس ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ سفاری پارک، کراچی کے شہریوں اور تمام جنگلی حیات کے شائقین کے لیے باعثِ خوشی ہے، اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے میئر کراچی نے نومولود جانوروں کے لیے نام رکھنے کی تقریب اور باضابطہ جشن کا اہتمام کرنے کی بھی ہدایت کی،ہمیں ان کی آمد کا جشن منانا چاہیے تاکہ ہم اپنی محبت اور دیکھ بھال کا اظہار کر سکیں، جنگلی حیات بھی انسانوں کی طرح احترام اور تحفظ کی مستحق ہے اور یہ تقریب ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہمارے عزم کا مظہر ہے،حالیہ پیدائش میں ایک مفلون، 4 سندھ آئی بیکس، 4 بلیک بَک،2 چیتل (ہُرَن)،ایک گھوڑا،2 فیلو ڈئیر اور ایک سفید فیلو ڈئیرشامل ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سفاری پارک کی سہولیات میں مزید بہتری، بریڈنگ پروگراموں میں توسیع اور عالمی معیار کے ماحول کی تشکیل جاری رکھی جائے گی تاکہ جنگلی حیات بھرپور طریقے سے پھل پھول سکے۔
Read Next
2 دن ago
ہائپر اسٹار بیچ ویو پارکنگ کلفٹن میں اسمارٹ پارکنگ سسٹم کا افتتاح، شہریوں کو جدید اور منظم سہولت میسر آئے گی،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
2 دن ago
*میئر کراچی کامون سون کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم*
3 دن ago
شادمان آئی ٹی پارک کا افتتاح،نوجوانوں کو مفت مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کورسز کرائے جائیں گے،مئیر کراچی
4 دن ago
*ڈملوٹی سے یومیہ ایک کروڑ گیلن اضافی پانی کی فراہمی، پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ*
5 دن ago
ترجمان میئر کراچی کابلدیاتی نظام کو مزید موثر، فعال اور عوام دوست بنانے کیلئے مجوزہ بل 2026 کے مسودے کا خیرمقدم
Related Articles
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
5 دن ago
باغ کراچی میں پانچ ایکڑ پر ”لنگز آف کراچی“ اربن فاریسٹ کا افتتاح، 4500 سے زائد مقامی درخت لگائے گئے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
6 دن ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کے ایم سی کے ترقیاتی اور اراضی ریکارڈ تک عوام کو آن لائن رسائی فراہم کرنے اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا اعلان
7 دن ago


