آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ 2025 – گلگت بلتستان میں تقریبِ تقسیمِ اسناد

کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی نے گلگت اور سکردو میں منعقدہ آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام 2025 کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

یہ انٹرن شپ پروگرام پہلی بار گلگت بلتستان میں منعقد ہوا، جس میں مختلف جامعات اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں کمانڈر ایف سی این اے نے نوجوانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ان کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ گلگت بلتستان میں بے شمار ترقیاتی مواقع موجود ہیں، جن سے انہیں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

کمانڈر ایف سی این اے نے نوجوانوں کی محنت، لگن اور سیکھنے کے عزم کو سراہا اور انہیں ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔انہوں نے تاکید کی کہ نوجوان مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں اور ان عناصر سے دور رہیں جو انہیں ترقی کے راستے سے ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج مستقبل میں بھی نوجوانوں کے لیے ایسے تربیتی اور تعلیمی مواقع فراہم کرتی رہے گی۔

کمانڈر ایف سی این اے نے انٹرنیز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

تقریب میں کمانڈر 62 بریگیڈ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی آر جی بی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

آخر میں طلبہ نے پاک فوج، کمانڈر ایف سی این اے اور ڈی جی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایسا شاندار پلیٹ فارم فراہم کیا، جہاں وہ نئی مہارتیں سیکھ سکے اور اپنی شخصیت کو نکھار سکے۔

جواب دیں

Back to top button