وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ مظفرآباد شہر ریاست کا چہرہ ہے۔ اس کو دارالحکومت کے شایان شان بنانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کر رہے ہیں۔ دارالحکومت کو خوبصورت بنائیں گے۔ پہاڑ اور جنگلات کی وجہ سے یہ شہر مزید خوبصورت نظر آتا ہے۔ٹریٹمنٹ پلانٹ کے فعال ہونے کی وجہ سے آئندہ 50 سال بھی پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ریاست کے عوام کو سٹیٹ آف دی آرٹ صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔کارڈیک ہسپتال کے لئے یکمشت فنڈز دئیے آج دہلیز پر آپ کو سہولت مل رہی ہے۔ ایمز ہسپتال کیلئے ادویات اور مشینری کیلئے فنڈز دیے اور آج ایمز ہسپتال کی حالت دیکھ لیں۔ 27 کروڑ شاہ سلطان پل کیلئے دیئے تاکہ بروقت مکمل ہوسکے۔جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔ ہم نے عوام کا حکومت پر اعتماد کا رشتہ بحال کرنا ہے۔ آجکل آرڈینینس پر زیادہ بات ہو رہی ہے۔ یہ آرڈینینس شہریوں کو جائز احتجاج کا حق دیتا ہے۔ وکلاء سے لے کر ہر عام شہری اس آرڈیننس پر بات کر سکتا ہے۔ اگر اس آرڈینینس میں تبدیلی کرنی ہے تو وہ بھی ہو سکتی ہے اور اگر غالب اکثریت یہ چاہتی ہے کہ یہ آرڈیننس ختم ہو تو ختم بھی کیا جا سکتا ہے۔ شہریوں کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ عوام کی فلاح وبہبود اور بھلائی کیلئے آخری حد تک جاؤں گا۔ میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کیلئے 72لاکھ کی گرانٹ کا اعلان۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے مظفرآباد شہر کیلئے انٹگریٹڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ منصوبے پر 36کروڑ 20لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ اس منصوبے سے مظفرآباد شہر کی 2لاکھ 30ہزار آبادی مستفید ہوگی۔تقریب سے وزیر بلدیات فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبد الوحید، دیوان علی خان چغتائی، عبدالماجد خان ، مئیر بلدیہ سکندر گیلانی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزراء حکومت میاں عبدالوحید، عبدالماجد خان، چوہدری اکبر ابراہیم، ظفر اقبال ملک، چوہدری محمد اخلاق، محمد اکمل سرگالہ، دیوان علی خان چغتائی، سردار عامر الطاف، محترمہ تقدیس گیلانی، محترمہ نثاراں عباسی، چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل، کونسلرز، تاجر اور اہلیان شہر کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میری کوئی برادری نہیں، کوئی علاقائی تعصب نہیں۔ ریاست کے وسائل صرف اور صرف عوام پر خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ پیکیج ریاست بالخصوص مظفر آباد شہر کیلئے ایک گیم چینجر پیکیج ہوگا۔بہت جلد اس پیکیج کا بھی اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ رٹھوعہ ہریام پل، جاگراں پراجیکٹ ڈیڈ پراجیکٹ تھے۔ آج ان پراجیکٹس پر کام شروع ہوچکا ہے اور ان منصوبوں سے مئی تک بجلی کی ترسیل شروع ہو جائے گی اور اس سے بجلی کی ضروریات پوری ہو سکیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ شاہراہ نیلم کی تاوبٹ تک تعمیر کیلئے 1 ارب روپے فنڈز دیے تاکہ ٹورازم کو فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے ریاست کو اپنے حفظ وامان میں رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام کی ترقی اور فلاح وبہبود کے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ زبانی اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کا قائل ہوں۔ مظفرآباد میں اگلے میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ سٹی بنا رہے ہیں۔ کارڈیک ہسپتال کو مکمل طور پر فعال کر دیا ہے، شاہ سلطان پل اور وائے کراس کیلئے خطیر فنڈز فراہم کئے۔ حکومت سنبھالنے کے فورا بعد نیلم جہلم کی وجہ سے دریا کے بہاو میں تبدیلی کے باعث پیدا ہونے والی اثرات کےحل کیلئے چئیرمین واپڈا سے مسائل حل کرائے، امور ہسپتال کے انتظامی امور سمیت صحت کے دیگر مسائل بھی حل کئے۔
Read Next
3 دن ago
فلائیٹ لیفٹننٹ ریٹائر خوشحال خٹک کو چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر تعینات،داؤد محمد او ایس ڈی
2 ہفتے ago
متنازعہ آرڈیننس واپس لیں ،صدر نے وزیر اعظم کو حظ لکھ دیا
3 ہفتے ago
بلاول بھٹو زرداری سے وزیر بلدیات آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
4 ہفتے ago
آزاد کشمیر کے سینئر بیورو کریٹ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن چودھری محمد طیب کو احتساب عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا
نومبر 22, 2024
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،قیادت پر اعتماد کا اظہار، وارڈ کی سطح پر تنظیم سازی، الیکشن کی تیاری کا فیصلہ
Related Articles
آزاد کشمیر ایک پر امن اور حساس خطہ ہے جو انارکی اور انتشار کر متعمل نہیں ہوسکتا،وزیر بلدیات فیصل ممتاز راٹھور
نومبر 21, 2024
مرکزی لیڈرشپ فیصلہ کرتی ہے تو فیصل ممتاز راٹھور حکومت سے علیحدگی میں ایک لمحہ تاخیر نہیں کریں گے،ترجمان وزیر بلدیات آزادکشمیر
نومبر 20, 2024
ہاٸیکورٹ نے آزاد جموں و کشمیر کا بلدیاتی آرڈیننس خلاف اٸین قرار دیتے ہوۓ کالعدم کر دیا
نومبر 18, 2024