وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کرغزستان کے نائب وزیر اعظم/چیئرمین ایڈل بائیسالوف کی سربراہی میں 10 رکنی وفد نے ملاقات کی جس کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور تجارتی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ملاقات میں صوبائی وزرا شرجیل میمن، ناصر شاہ، سعید غنی، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی قاسم نوید، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نجم شاہ، سیکریٹری وزیر اعلیٰ رحیم شیخ اور وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عرفان سومرو نے شرکت کی۔ کرغز وفد میں سفیر کلیچبیک، نائب وزیر خارجہ تامر بیک ارکینوف، نائب وزیر تجارت سانچربیک بولوتوف، نائب وزیر ٹرانسپورٹ المازتر گمبے اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور تجارتی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ فی الحال پاکستان کرغزستان سے زرعی مصنوعات درآمد کرتا ہے جبکہ کرغزستان پاکستان سے ٹیکسٹائل مصنوعات خریدتا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعلیٰ نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی طلبہ کرغزستان میں طب کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن کچھ مسائل کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ان طلبہ کو تحفظ اور موزوں تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے۔علاوہ ازیں ملاقات میں سندھ میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ اور کرغزستان زراعت کے شعبے میں تعاون کر سکتے ہیں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بھی مشترکہ کام کے امکانات موجود ہیں۔ ملاقات کے بعد اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ محکمہ سرمایہ کاری سندھ کرغزستان کے ساتھ تگجارت کو فروغ دینے کےلیے سفارتی تعاون پر بات چیت کرے گا۔
Read Next
19 گھنٹے ago
صوبائی وزیر سعید غنی کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے کراچی کے ٹاؤنز چیئرمینز کا اہم اجلاس
2 دن ago
بلاول بھٹو زرداری نے ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ اسپتال کے نئے ڈائیلاسس اور لیتھوٹرپسی مراکز کا افتتاح کردیا
2 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت گندم کاشتکاروں کے امدادی پروگرام کو جائزہ اجلاس
3 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ کا 47ویں کمانڈ کورس کے شرکاء سے خطاب،سیف سٹی پروجیکٹ کراچی کو محفوظ بنانے کےلیے تیار کیا گیا،مراد علی شاہ
4 دن ago






