ورلڈ بنک وفد کی پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی آمد،بریفنگ کمپنی کے تحت سیوریج، واٹر سپلائی،پارکس اور سالڈ ویسٹ کے اربوں روپے مالیت کے پروگرام تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں:زاہدعزیز

ورلڈ بنک وفد کی پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی آمد۔وفد میں تھیری مائیکل ،سینئر اربن سپیشلسٹ، شہناز ارشد سینئر اربن سپیشلسٹ اور صہیب رشید، سینئر اربن سپیشلسٹ شامل تھے۔سید زاہد عزیز، ایم ڈی،پی ایم ڈی ایف سی اور دیگر افسران کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا بعد ازاں میٹنگ میں ایم ڈی نے وفد کو کمپنی کے تحت جاری مختلف منصوبوں بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ورلڈ بنک فنڈڈ پی سی پی کے تحت پنجاب کے سولہ شہروں میں اٹھارہ ارب کے واٹر سپلائی، سینی ٹیشن کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔سید زاہد عزیز کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت لوکل گورنمنٹس کے لئے رولز تیار کئے جا رہے ہیں جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت پی سی پی کے سولہ شہروں میں واٹر میٹر بھی لگائے جائیں گے۔ وفد کے شرکا کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر معین الدین شیخ پی پی پی ایکسپرٹ، جبکہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے حوالے سے پی ایم ڈی ایف سی کے تحت کی گئی خصوصی سالڈ ویسٹ سٹدی اور دیگر اقدامات پر احسن بیلہ سالڈ ویسٹ ایکسپرٹ نے شرکا کو وفد کو بریفنگ دی۔ دوران میٹنگ شرکا کو پی سی پی پر تیار کی گئی خصوصی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔جبکہ میٹنگ کے اختتام پر پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کی سلور جوبلی کے حوالے سے تیار کردہ خصوصی پی آر پیکج بھی تھیری مائیکل کو پیش کیا گیا۔ میٹنگ میں حسان احسن، ڈپٹی سیکرٹری فائنانس، محمود مسعود تمنا، جی ایم آئی ڈی،عدنان نثار، جی ایم انجینئرنگ،،زوہیب بٹ، ایس پی او پروکیورمنٹ،، احسن بیلہ، ویسٹ منیجمنٹ ایکسپرٹ اور نعمان اختر،ایس پی او ایف ایم شامل تھے۔

جواب دیں

Back to top button