جن پرائمری سکولوں میں گنجائش کم ہے، وہاں ایک ہزار اضافی کلاس رومز تعمیر کیے جا رہے ہیں،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے گورننس روڈمیپ کے تحت تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کا نیا دور جاری ہے۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے تمام اہداف درست سمت میں ہیں۔ ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے مطابق اکتوبر میں اساتذہ کی 90 فیصد حاضری یقینی بنائی گئی۔ طلباء کی ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے ضلعی سطح پر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں، جنہیں اگلے مرحلے میں صوبائی سطح تک بڑھایا جائے گا۔

جن پرائمری سکولوں میں گنجائش کم ہے، وہاں ایک ہزار اضافی کلاس رومز تعمیر کیے جا رہے ہیں جبکہ پی ٹی سی کے ذریعے 10 ہزار اساتذہ کی کمی پوری کی جا رہی ہے۔ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے روڈ شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں تعلیم کے شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا۔ ٹیلی تعلیم کے فیز 2 میں جدید ایجوکیشن ہب قائم کیا جا رہا ہے، جہاں مصنوعی ذہانت کی مدد سے آؤٹ آف سکول بچوں اور اساتذہ کی کمی والے سکولوں کیلئے آن لائن تدریس کو یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button