وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر رمضان المبارک میں بے مثال پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یکم رمضان المبارک سے ضرورت مند خاندانوں کی فوری مدد کے لئے”مریم کو بتائیں“پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ”مریم کو بتائیں“پروگرام کے تحت مالی مشکلات کا شکار افراد 24گھنٹے میں 10ہزار روپے تک مالی امداد حاصل کرسکیں گے۔ یکم رمضان المبارک سے ”مریم کو بتائیں“ ہیلپ لائن 1000فنکشنل ہوگی۔ ضرورت مند افراد ہیلپ لائن پر کال کرکے 10ہزار کی مالی امداد حاصل کرسکیں گے۔ مالی امداد کے خواہش مند افراد ویب پورٹل، یا ایپ پر شناختی کارڈ نمبر درج کرکے ا مداد حاصل کرسکیں۔ شفاف سسٹم کے تحت جانچ پڑتال کے بعد ضرورت مند کو بروقت امداد مہیا کی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیغام میں بتایا کہ ”مریم کو بتائیں“پروگرام میں شفافیت کے لئے لائیوٹریکنگ کا سسٹم نافذ، ڈیجیٹل ریکارڈ اور مانیٹرنگ بھی ہوگی۔ PSER میں رجسٹرڈدرخواست گزار کو”مریم کو بتائیں“پروگرام کے تحت مالی امداد 24گھنٹے کے اندر ٹرانسفر ہوجائے گی۔ PSER میں رجسٹرڈ درخواست گزار کی تصدیق او ررجسٹریشن کے لئے 4دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ رمضان المبارک میں ہر ضرورت مند کے لئے حکومتی وسائل تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔
Read Next
2 دن ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
3 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
3 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
4 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
4 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
4 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
5 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
5 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
5 دن ago


