وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب میں بیوگان اوریتامیٰ کیلئے پاکستان کی تاریخ کا پہلا”وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی معاون خصوصی برائے عشر و زکوۃ راشد نصر اللہ نے ”وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ”وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“ کے ذریعے ایک لاکھ تک مالی امداد دی جائے گی۔ پہلے فیز میں 40ہزار سے زائد مستحقین خاندانوں کو دیئے جا ئیں گے۔ ”وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“پراجیکٹ کا آغاز عید کے فوراً بعد ہوگا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ”وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“کے ذریعے بیوگان اوریتیم بچوں کو 25،25ہزار ملیں گے۔ ”وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“کیلئے موبائل اپیلی کیشن،ویب پورٹل،کال اورسینٹر آف زکوۃ آفس سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے وسائل پرہرفرد کا پورا حق ہے۔حقدار تک حق پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔”وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“ کے ذریعے بیوہ خواتین کو خود روزگار کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب ایسا صوبہ ہے جہاں ہر فرد کا خیال رکھا جاتا ہے۔”وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“کے ذریعے بیوہ خواتین اوربچے مالی خود مختاری کے ساتھ باوقار زندگی گزار سکیں گے۔
Read Next
13 گھنٹے ago
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
2 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
2 دن ago
حکومت پنجاب نے 7 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے (جنوبی، مرکزی اور وسطی ایشیا)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ کی ملاقات
5 دن ago
*پنجاب آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہب قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا-*
Related Articles
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
6 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے، سی ای اوملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عثمان اکرم تبدیل،ایم ڈی کی سیٹ سے بھی فارغ
7 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنزکی ری سٹرکچرنگ کا حکم دے دیا
7 دن ago



