پنجاب بیورو کریسی تقرروتبادلے، شہنشاہ فیصل عظیم ڈی جی سوشل ویلفیئر،محمد طارق قریشی ڈی جی سپورٹس تعینات

حکومت پنجاب نے تین افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔محمد خضر افضال ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم کو ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

گریڈ 20 کے پی ایم ایس افسر شہنشاہ محمد فیصل عظیم اس سے قبل ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر تھے۔ڈائریکٹر جنرل آف سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال محمد طارق قریشی کو ڈائریکٹر جنرل کھیل اور امور نوجوانان پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button