صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ اجلاس منعقدہوا
، محکمہ بلدیات کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے سکیموں پر عملدرامد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
سیکرٹری بلدیات اسلم رضا ثاقب اور دیگر اعلی حکام نے اجلاس کو بریفنگ دی
محکمہ بلدیات کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بندوبستی اضلاع کے لیے 53 سکمیں شامل ہیں۔
ضم اضلاع کے لیے 04 سکیمیں اور انٹگریٹڈ اکسلریٹڈ پروگرام کے تحت 12 سکیمیں شامل ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ
مجموعی طور پر محکمہ بلدیات کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے دو بلین روپے رکھے گئے ہیں۔
سکیمز کے عملدرآمد کے دوران کرپشن اور سفارش بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔مینا خان آفریدی نے کہاکہ
ترقیاتی سکیمز مکمل کرنے اور عملدرآمد کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔






