کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور امور و اقدامات کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس،صفائی ستھرائی، ٹریفک و ٹیپا پلاننگ کا جائزہ

کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور امور و اقدامات کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے صفائی ستھرائی، محفوظ ٹریفک روانی کیلئے روڈ مارکنگ، زیبرا کراسنگ و سائنیج کیلئے ٹریفک و ٹیپا پلاننگ کا جائزہ لیا. اجلاس میں سی ٹی او لاہور نے شہر میں ٹریفک روانی پر جامع بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں پچھلے 10 دنوں میں ٹریفک روانی میں رکاوٹ تجاوزات پر 13سو ایف آئی آرز درج ہوئی ہیں، ٹریفک پولیس و ضلعی انتظامیہ لاہور پہلے مرحلے میں ٹریفک روانی و ڈسپلن کیلئے عملی اقدام اُٹھا رہی ہے، شہر کے چوکوں چوراہوں اور اہم سڑکوں کو تجاوزات کی تمام کیٹیگریز کے خاتمے کیلئے بھی پلاننگ جاری ہے، ٹریفک پولیس پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے لائیو کیمروں کی ایکسس لیکر مانیٹرنگ کو جامع کررہی ہے، داتا صاحب دربار کے قریب واسا سکیم پر ٹریفک پولیس سے رابطہ کار کے تحت کام جاری ہے۔ لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے کمرشل ایریاز اور ڈومیسٹک ایریاز میں صفائی کے حوالے سے پلاننگ پر بریفنگ دی گئی.

سیف سٹی اتھارٹی سگنلز تعطل بحالی کو ترجیحی بنیادوں پر کررہی ہے۔ کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ و محکموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ، رنگ روڈ تا واہگہ سڑک کے ساتھ سٹارم واٹر ڈرین و سیوریج کیلئے تکنیکی کام واسا کرے گا، 13کلومیٹر طویل سڑک پر کام شروع ہے تمام محکمے اپنے کام اس سے منسلک کرکے ابھی مکمل کریں،انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کے گرد تمام دکانوں کے چہرے اور بارڈرز یکساں کرنے کیلئے اے سی واہگہ پلاننگ کرے، ضلعی روڈ کٹ کمیٹی اجلاس طلب کرے، تمام محکموں اپنے کام مکمل کریں سڑک کی مکمل تعمیر کے بعد روڈ کٹ لگانے کی اجازت نہ ہوگی۔ اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لیفٹینینٹ ر سہیل اشرف، ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر محمد اطہر وحید، ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی، ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین، چیف انجینر ٹیپا اقرار حسین، سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا، ایم ڈی واسا غفران احمد و پنجاب سیف سٹی اتھارٹی افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button