میئر مردان حمایت اللہ مایار کا منشیات، بالخصوص آئس کے بڑھتے ہوئے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار

میئر مردان حمایت اللہ مایار نے سٹی لوکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مردان میں منشیات، بالخصوص آئس کے بڑھتے ہوئے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں مختلف آڈوں پر نوجوانوں کی غیر اخلاقی اور غیر ذمہ دارانہ سرگرمیاں خطرناک حد تک بڑھ رہی ہیں، جو معاشرتی بگاڑ اور نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بن رہی ہیں۔مئیر مردان نے واضح کیا کہ ان سنگین مسائل کے تدارک کے لیے فوری، مؤثر اور مشترکہ حکمتِ عملی اپنانا ناگزیر ہے تاکہ مردان کو ان تباہ کن رجحانات سے بروقت بچایا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button