ایل ڈبلیو ایم سی کے 900 سے زائد ورکرز تین شفٹوں میں محرم الحرام گرینڈ صفائی آپریشن پر تعینات

نویں محرم الحرام کی مناسبت سے شہر بھر میں جاری مجالس اور جلوس کے راستوں پر ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں متحرک رہیں۔نثار حویلی سے برآمد ہونے والے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے راستوں پر صفائی عملہ تعینات رہا۔لکڑمنڈی، مین بازار موچی گیٹ میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز مینوئل سویپنگ اور ویسٹ کلئیرنس میں مصروف رہے۔

مغل حویلی،طویلہ نواب صاحب اور محلہ شیعاں میں بھی صفائی ستھرائی کا عمل مکمل کیا گیا۔مزید برآں شہر بھر میں ہونے والی مجالس، امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سی ای او بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے 900 سے زائد ورکرز تین شفٹوں میں محرم الحرام گرینڈ صفائی آپریشن پر تعینات ہیں۔افسران خود میں فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی 100 فی صد حاضری کو یقینی بنا رہے ہیں۔عزاداروں اور جلوس کے شرکاء سے گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں۔

جواب دیں

Back to top button