کمشنر لاہور زید بن مقصود کا دریائے ستلج میں پیشگی انتظامات کے حوالے سے ولے والا اور ہالوالہ قصور کا دورہ

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے دریائے ستلج میں پیشگی انتظامات کے حوالے سے ولے والا اور ہالوالہ قصور کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے پاک فوج اور محکمہ آباشی کے افسران کے ہمراہ دریائے ستلج کے بندوں کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور کو ایکسین محکمہ آبپاشی نے دریائے ستلج میں پانی اور بندوں پر انتظامات پر بریفنگ دی۔

کمشنر لاہور نے ولے والہ گاوں کے بند کے قریب پانی کے بہاو اور بند کی مضبوطی پر بریفنگ لی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ دریائے ستلج کے کیچمنٹ ایریا یں غیرمتوقع بارشوں کے امکان کے تحت پیشگی انتظامات ناگزیر ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے امسال نسبتاً زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی ہمسایہ ملک میں بارشوں اور مون سون پیٹرن پر مکمل کام کررہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ قصور تمام محکموں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ پیشگی ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ دریائے ستلج میں آبی بہاو مکمل طور پر نارمل ہے۔ آج پیشگی ورکنگ کا جائزہ لیا ہے۔ کمشنر لاہور کے دورہ کے دوران ڈی سی قصور محمد ارشد بھٹی، ایکسین اریگیشن قصور، اے ڈی سی آر محمد موسی، اے سی سٹی قصورو ریسکیو و ضلعی افسران بھی ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button