کراچی کے میئر، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شانتی نگر میں فٹ بال گراؤنڈ کے نئے منصوبے کا افتتاح کر دیا

کراچی کے میئر، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شانتی نگر میں فٹ بال گراؤنڈ کے ایک نئے منصوبے کی نقاب کشائی کی ۔ یہ منصوبہ اس علاقے میں نئی ​​زندگی داخل کرے گا۔ تفریحی اور کھیلوں کی سہولیات انسان ہونے کا ایک لازمی حصہ ہیں۔ کراچی کے میئر نے افتتاح کے دوران کہا کہ "ہم اپنے نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کراچی کے ہر ضلع میں اس قسم کے منصوبے قائم کریں گے۔”

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی یوسی شانتی نگر آمد، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، کرم اللہ وکاسی، دل محمد، جمن دروان اور دیکر بھی ہمراہ تھے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نےیوسی چیئرمین سکندر بلوچ، وائس چیئرمین حاجی اسلم کلمتی پارٹی کارکنان و دیگر سے ملاقات کی۔ملاقات میں علاقے کے مسائل سے متعلق گفتگو کی گئی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے شانتی نگر میں پانی کے ریزروائر کا دورہ کیا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا

جواب دیں

Back to top button