لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران کی طرف سے ظفر السلام کو سیکرٹری بلدیات تعینات ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار

لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چیئرمین محبوب اللہ ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی، شوکت علی انجم،فیصل تنولی، بلال خان خادم، قیصر کامران، آصف الرحمان ، مراد علی، کامران ظہیر، خالد رحمن ، اختر علی، اقبال حسین، جاوید عالم، بشیر احمد ، محمد حسن، ملک طفیل، وحید خان جدون، سہیل احمد منڈہ اور کئی دوسرے یونین رہنماوں نے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ظفر الاسلام کو سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا تعینات ہونے پر صوبہ بھر کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی طرف سےمبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ نئے تعینات سیکریٹری لوکل گورنمنٹ

بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے مسائل جو حل کرنے اور بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی آن لائن ادائیگی یقینی بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار کریں گے۔ فیڈریشن عہدیداران نے سابق سیکرٹری بلدیات خیبرپختونخوا سردار ثاقب رضا اسلم کی بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی مشکلات میں کمی لانے کی کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button