شدید معذوری کے شکار 10,000 افراد کو ماہانہ 5,000 روپے براہِ راست بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔ پروگرام پر جنوری تا جون 2026 کے دوران 30 کروڑ روپے خرچ ہوں گے،


مستحقین کا انتخاب زکوٰۃ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ خصوصی بچوں کے اسکولوں کے لیے 23 نئی گاڑیاں فراہم کی گئیں، جبکہ معذور افراد کو 2,000 الیکٹرک، 2,500 مینول وہیل چیئرز اور 800 ٹرائی سائیکل دیے گئے۔ مجموعی لاگت: 76 کروڑ روپے ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کا عزم, کمزور طبقات کی مکمل حمایت اور سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔






