پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی رہنماؤں کی ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاؤس کراچی میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر برائے صنعت و حرفت سردار کوہیار ڈومکی، مستونگ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سردار نور احمد بنگلزئی اور خضدار سے پارٹی ٹکٹ ہولڈر آغا شکیل درانی بھی موجود تھے ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبائی معاملات اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ صوبے میں امن و استحکام، سیاسی ہم آہنگی اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے سے متعلق جاری اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبے کی موجودہ صورتحال، عوامی مسائل اور حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کیا، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے صوبائی قیادت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

Back to top button