وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے بلدیاتی ممبران کی ملاقات،سولہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں حلقہ سات کے امیدوار شوکت جاوید میر کی قیادت میں پارٹی عہدیداروں بلدیاتی ممبران کی تفصیلی ملاقات حلقہ سات کے اجتماعی بنیادی مسائل پر سولہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا عوامی مطالبات میں ٹنل کا میگا پراجیکٹ اسمبلی میں الگ نشت برتھواڑ گلی لیپہ بائی پاس سڑکوں پچاس بستروں کے ہسپتال بلدیاتی اداروں سمیت جملہ سرکاری محکموں کی دفتری مکانیت ہٹیاں بالا ،لیپہ پریس کلبوں کی تعمیرات آور ڈیوپلمنٹ اتھارٹی کا قیام نوجوانوں کو آسان شرائط پر بلا سود قرضوں کی اجرائیگی تعلیمی اداروں میں استاتذہ کی کمی تدریسی سہولیات کے فقدان صحت کے مراکز کو درپیش مسائل ٹیٹوال راستہ کھولنے کیلئے وفاقی حکومت سے سفارتی ترجیحات میں شامل کرنے اور بنکرز کیلئے فنڈز مختص کرنے کے متفقہ عوامی مطالبات پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے وفد نے وزیراعظم فیصل راٹھور کو دورہ وادئ لیپہ پانڈو سیکٹر کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرتے ہوئے پندرہ سے بیس نومبر آنے کا یقین دلایا حلقہ سات کے نمائندہ وفد نے وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو صدر پاکستان آصف علی زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری ریاض پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا وزیراعظم فیصل راٹھور کی قیادت میں قائم پیپلز پارٹی کی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے عام انتخابات میں پارٹی کی شاندار فتح کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا وفد میں آگے وفد میں ممبر ضلع کونسل بشیر عالم اعوان، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک احمد نواز ،ٹکٹ ہولڈرز ضلع کونسل ہا ،عزیز احمد گورسی ، رفاقت اعوان ، حافظ عزیر احمد ،چوہدری وحید الحسن ، یوتھ رہنما سید جنید کاظمی ، سینئر رہنماؤں عبد الرحمن ساغر ، راجہ سفیر ، چوہدری اسلم ،شبیر میر ، سید رحمت شاہ ، اسد نذیر میر ، صدر پیپلز پارٹی لیپہ خواجہ فاروق احمد جنرل سیکرٹری کونسلر صدیق احمد شیخ ،کونسلر اظہر میر ، عزیز چوہدری ، زین کیانی ، عاقب عباسی ،مقدس اقبال خواجہ ،صاحبزادہ بدر منیر ،کامران دانش ، ،،،سمیت دیگر عہدیدار شامل تھے حلقہ سات کے پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم/ سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ جئے بھٹو شہید جئے بے نظیر شھید کے نظریاتی پیروکاروں پارٹی کا اصل زر ہیں ہم زر کو کبھی زنگ آلود نہیں ہونے دیں گے نہ انکے جائز حقوق کا ہر حال میں حکومت تحفظ بھی کرے گی اور کارکنوں کی عزت و تکریم کو یقینی بنا رہی ہے پیپلز پارٹی کے عہدیدار کارکن عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں اور آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی لینڈ سلائیڈنگ وکٹری حاصل کر کے دوبارہ حکومت قائم کرے گی وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا پسماندہ مضافاتی علاقوں کو ترقیاتی منصوبوں میں شامل کر کے احساس محرومیاں ختم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے انھوں نے کہا آئین قانون کے تحت چیف الیکشن کمشنر چیئرمین احتساب بیورو سمیت ائینی آسامیو ں پر مشاورت سے تعیناتی کریں گے صحت کارڈ کا کا ایک ہفتہ میں اجراء کیا اور اب کشمیر بینک کو شیڈول بنانے کی تمام تقاضے پورے کر دئیے گئے ہیں دانش سکولوں کا اعلان سات ارب روپے سے زائد کے علمی منصوبہ جات ہیں جس پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہماری حکومت پاکستان سے اعتماد سازی کے مثالی ورکنگ ریلیشن شپ ہیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صدر پاکستان آصف علی زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور کی قیادت میں چھ ماہ میں جارحانہ بیٹنگ کے ذریعے آنے والے پانچ سالوں کیلئے مظبوط حکومت بنے گی وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر اہلیت صلاحیت کے مالک ہیں جنکا تمام سیاسی مذہبی جماعتیں قدر کرتی ہیں اور چوہدری عبد المجید کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں انکا کردار آج بھی بطورِ مثال ہے پورے آزاد کشمیر کے نظریاتی کارکنوں کی لازوال جدوجھد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، اجلاس کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی اور صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سابق وزیراعظم درویش منش سیاستدان چوہدری عبد المجید کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی معرکہ حق بنیان مرصوص میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان کی عظیم الشان فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انھیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا

جواب دیں

Back to top button