نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے محکمہ داخلہ کی جانب سے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کو برقرار رکھنا اور میرٹ یقینی بنانا نگران حکومت کی ترجیحات میں ہے۔ گلگت بلتستان کو مثالی اور پرامن بنانے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان جغرافیائی اعتبار سے انتہائی اہم ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی جلد بحالی یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھا جاسکے۔ گلگت بلتستان میں بجلی کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مساوی بنیادوں پر بجلی کی فراہمی سمیت فوری اقدامات کے ذریعے عوام کوریلیف فراہم کرنے کی کوشش کریں گے جس کیلئے جلد پاور سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ مختصر مدت میں تمام شعبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ وزیر اعظم پاکستان سے گلگت بلتستان کیلئے منظور شدہ 100 میگاواٹ سولر منصوبے میں تیزی لانے کی بھی خصوصی سفارش کی جائے گی تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کم کئے جاسکیں۔ نگران وزیر اعلیٰ نے آرمز لائسنس آن لائن کرنے کے حوالے سے صوبائی سیکریٹری داخلہ کے اقدام کو سراہا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے گلگت بلتستان میں قدرتی آفات میں اضافہ ہوا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت حفاظتی اقدامات اور قدرتی آفات کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر توجہ دی جائے۔
Read Next
18 گھنٹے ago
برٹش کونسل اور ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
3 دن ago
نگران حکومت میں قومی وسائل کاتحفظ یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی،نگران وزیر اعلٰی گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد
1 ہفتہ ago
وفاقی وزیر پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال کی زیر صدارت گلگت میں اڑان پاکستان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس
2 ہفتے ago
*گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری*
2 ہفتے ago
*دیامر ہیڈکوارٹر چلاس میں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے ڈویژنل سب آفس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا*
Related Articles
چیف جسٹس گلگت بلتستان و ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی ملاقات — عدالتی ترقیاتی منصوبوں، شفاف مالی نظم اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بریفنگ
2 ہفتے ago
ضلع ہنزہ میں بجلی کے بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے این پاک انرجی کا ہنزہ میں کام شروع کرنا سنگ میل ثابت ہوگا،حاجی گلبر خان
2 ہفتے ago




