صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 16 ارب روپے کے فنڈز منظور

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 50 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 16 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ پنجاب ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں وزیرِ اعلی یوتھ امپلائیبلٹی پروگرام برائے بی پی اوز کے لیے 3 ارب 40 کروڑ روپے ، ڈومیلی ڈیم، ضلع جہلم کے مین ڈیم، اسپل وے اور آبپاشی نظام کی بحالی و مرمت کے لیے 1 ارب 31 کروڑ روپے ، پی کیپ کے تحت 25 ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز کی تنصیب کے لیے 5 ارب 42 کروڑ روپے ، جی او آر–I لاہور میں برقی تنصیبات اور یوٹیلٹیز کی موسمی خطرات سے بچاؤ کے اقدامات کے لیے 1 ارب 66 کروڑ روپے ، راولپنڈی مری کشمیر روڈ کی تعمیر و مرمت کے لیے 2 ارب 80 کروڑ روپے،ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کی تنظیمِ نو کے لیے 1 ارب 42 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری شامل ہے۔

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو آلات کی خریداری اور پوسٹوں کی تخلیق سے متعلق پوزیشن پیپر کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور ، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button