ڈپٹی چیف آفیسر احسان سرور زیدی کو میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ایم سی ایل کا اضافی چارج،نوٹیفیکیشن

محکمہ بلدیات پنجاب نے ڈپٹی چیف آفیسر احسان سرور زیدی کو میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ایم سی ایل کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔ڈپٹی چیف آفیسر راوی زون احسان سرور زیدی لوکل گورنمنٹ سروس کے گریڈ 19 کے آفیسر ہیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ایم او ریگولیشن کی خالی آسامی کی اضافی ذمہ داریاں انھیں تفویض کی گئی ہیں۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی طرف اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button