وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چکوال پہنچ گئیں۔راستے میں بہت بڑا ہجوم مسلسل پھول نچھاور کرتے رہے۔کارکن پارٹی پرچم لیکرروڈ کے سائیڈ پر کھڑے رہے، وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا۔بعض نوجوان لیڈر کا استقبال کرنے کیلئے سجے سجائے گھوڑوں پر سوار ہو کر آئے۔سڑک کی دونوں اطراف خواتین اور بچوں کا جم غفیر نظر آیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے چکوال سنٹر آف ایکسی لینس بوائز کیمپس کا افتتاح کر دیا۔سینٹر آف ایکسیلنس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر ننھے طلبہ کا جوش وخروش نظر آیا، قومی پرچم اور تصاویری بینر لہرائے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اوپر گیلری میں کھڑے طلبہ کو پاس بلا لیا۔بچوں نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو درمیان پاکر نعرے لگائے اور تالیاں بجائیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے طلبہ کو نصیحت کی کہ دل لگا کر پڑھو،ملک کا نام روشن کیجئے۔ دل چاہتا ہے ہر شہر میں دس۔ پندرہ سینٹر آف ایکسیلنس بنائیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے درمیان میں کھڑے ہو کر بچوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلباء سے تدریس کے بارے میں دریافت کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا طلباء کی باتوں میں اظہار دلچسپی، شفقت سے سراہا اور پیار کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سنٹر آف ایکسی لینس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سنٹر آف ایکسی لینس پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔سنٹر آف ایکسی لینس میں سٹیٹ آف دی آٹ آئی ٹی لیب، سائنس لیب اور لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔ سنٹر آف ایکسی لینس میں بہترین سٹیڈیم اور ملٹی پرپزل ہال بھی بنایا گیا ہے۔ سنٹر آف ایکسی لینس چکوال میں طلباء کے لئے پینے کا صاف پانی اور ہائی جینک واش روم بھی بنائے گئے۔ سنٹر آف ایکسی لینس کے طلبا کو مفت کتابیں بھی دی جاتی ہیں۔ چکوال میں 40کنال پر تقریباً64کروڑ روپے کی لاگت سے سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹرایکسی لینس بوائز کیمپس قائم کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہونہارسکالر شپ اور لیپ ٹاپ لیکر پھر طلباء کے درمیان پہنچ گئیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی ڈویژن کے لئے ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹوکا باقاعدہ آغاز کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب میں آمد پر اظہار مسرت کیا۔چکوال یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر طلباء نے شاندار خیرمقدم کیا اورنشستوں سے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف طلباء کے درمیان بیٹھ گئیں اور بات چیت کی۔یونیورسٹی آف چکوال میں منعقدہ تقریب کے دوران ہر طالبعلم وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ساتھ سیلفی بنانے کے لئے پرجوش تھے۔یونیورسٹی کے سپیشل طالب علم نے پیانو پر قومی ترانے کی دھن پیش کی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی انعام دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف بصارت سے محروم سپیشل بچے کو خود سٹیج سے نیچے لائیں۔”اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ”یونیورسٹی آف چکوال کی تقریب میں طلباء کے پر اثر ملی نغمہ پر تقریب کا ماحول جذباتی ہوگیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے طلباء کو شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا۔طالبہ اریدا اختر، عمار خالد نے لیپ ٹاپ سکیم اور ہونہارسکالر شپ کے بارے میں انتہائی جذباتی انداز میں اپنے تاثرات بیان کیے۔تقریب میں لیپ ٹاپ سکیم کے ارتقا کے بارے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ اور طالبات میں ہونہار سکالر شپ کے چیک اور لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔طلباء نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ماں جیسی قرار دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کو سٹیج پر بلا کر سراہا اوربچیوں کیلئے رول ماڈل قرار دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو لیپ ٹاپ سکیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔فیز ون میں 40ہزار طلباء کو کور آئی سیون تھرٹین جنریشن لیپ ٹاپ دیئے گئے۔فیز ٹو میں 33311طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ سرکاری یونیورسٹیز، کالجز، میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے طلباء کو میرٹ پر سکالر شپ دیئے جارہے ہیں۔ہونہاور سکالر شپ پروگرام کے فیز ون میں 30 ہزار سکالر شپ دیئے گئے۔بی ایس تھرڈ اور آٹھ سمیسٹر، ایم بی بی ایس کے سکینڈ تا ففتھ سمیسٹرکے طلباء کو فیز ٹو میں 20ہزار سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ہونہار سکالرشپس کے لئے 1 لاکھ 53 ہزار درخواستیں موصول ہوئی۔ تصدیق شدہ1 لاکھ 30 ہزار میں سے 20ہزار طلباء کو میرٹ کے مطابق سکالر شپ دیئے جا ئیں گے۔

ہونہار سکالر شپ فیز تھری میں آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے طلباء کو سکالرشپ دیئے جائیں گے۔خیبرپختونخوا 11510، بلوچستان کے 4763، آزاد جموں کشمیر کے 1544 اورگلگت بلتستان 1338 طلباء کو سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور لیہ میں ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے لئے تقریب منعقد ہوچکی ہے۔راولپنڈی ڈویژن کے 2535 طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے1888 طلباء، سرکاری کالجز کے 207 طلباء اور میڈیکل یونیورسٹی کے 440 طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ بریفنگ میں مزید بتایاگیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں 3 کروڑ 22لاکھ مالیت کے 886 سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ سرکاری یونیورسٹی کے 803 طلباء کو2کروڑ 97 لاکھ روپے کے سکالر شپ ملیں گے۔سرکاری کالجز کے 52 طلباء 7 لاکھ روپے کے سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ میڈیکل کالج کے 31 طلباء کو 2 کروڑ 97 لاکھ روپے کے سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ راولپنڈی کی پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، راولپنڈی ویمن یونیورسٹی اورراولپنڈی میڈیکل کالج کے طلباء کو ہونہار سکار شپ دیئے جارہے ہیں۔ ٹیکسلا کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی چکوال اور کوہسار یونیورسٹی کے طلباء کو سکالر شپ ملیں گے۔راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال کے سرکاری کالجز کے طلباء کو بھی سکالر شپ دیئے جا ئیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا چکوال میں ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کے والدین، فیملیز اور اساتذہ کو بھی مبارکباد ہو،جتنے طلباء کے والدین اور اساتذہ خوش ہے اس سے کئی زیادہ مجھے خوشی ہورہی ہے۔لیپ ٹاپ اور سکالر شپ طلبہ پر احسان نہیں بلکہ طلبہ کا حق ہے،طلباء نے محنت کی اس لیے فخر اور سر اٹھا کر سکالر شپ لینا چاہیے۔ہونہار سکالر شپ کی تقریب چکوال رکھنے کا فیصلہ میں نے خود کیا،میرابس چلے تو پنجاب کے تمام طلباء کو اپنے ہاتھ سے سکالر شپ دوں۔گزشتہ سال30 ہزار طلباء میں سکالر شپ تقسیم کیے تھے،والدین وسائل کی کمی کے باوجود اپنے بچوں کی کامیابی کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں۔اچھے وقت میں انسان کچھ نہیں سیکھتا، مشکل وقت انسان کو سب کچھ سیکھا دیتا ہے،میرے عزم ہے اپنی تمام بچیوں اور بچوں کا ہاتھ تھام لوں۔سیلاب کے دوران پوری کابینہ، چیف منسٹر اور انتظامیہ دن رات سیلاب زدگان کی خدمت میں مصروف رہے۔الحمدللہ اب سی سی ڈی کے قیام کے بعد پنجاب میں کرائم کی شرح کم ہورہی ہے،ایسا پنجاب بنانا چاہتے ہیں جہاں ایک خاتون محفوظ زندگی بسر کر سکے۔ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ ملے ہیں اور ملنے جارہے سب میرٹ کی بنیاد پر دے رہے ہیں، طلبہ کو سفارش یا سیاسی وابستگی پر نہیں صرف میرٹ پر سکالر شپ ملا۔لیپ ٹاپ کے لیے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بچوں کی طرف سے تقریباً27 ہزار درخواستیں موصول ہوئی۔چکوال میں 65 کروڑ روپے کی لاگت سے 40 کنال پر مشتمل پہلا سنٹر آف ایکسی لینس سکول بن گیا ہے۔راولپنڈی ڈویژن کو بھی کو۔ ابلیشن مشین دینے جارہے ہیں،پنجاب میں سڑکیں، ہسپتال اور کینسر کے علاج کے لئے جدید مشینیں لارہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چکوال میں ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلباء کو اگلے سال 80-ہزار سکالر شپ دینے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزیدسنٹر آف ایکسیلنس قائم کرنے اور آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان، اور خیبرپختونخوا کے طلباء کو سکالر شپ اور لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے غذائی قلت کے شکار علاقوں کے سرکاری سکولوں میں طلبہ کو کھجور یں دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے6 ہزار سائنس، ٹیکنالوجی، آرٹس، انجینئرنگ، میتھ میٹکس لیب بنانے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پورے پنجاب میں سکول آف ایمینس بنانے اور چکوال شہر کے لئے الیکٹرک بسیں دینے کے لئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یونیورسٹی، کالجز میں طلباء کے لئے گاڑیوں کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ طلباء کے درمیان دوبارہ آنے پر بہت خوش ہوں۔سب طلباء، ہونہارسکالرز اورلیپ ٹاپ ونرز کو بہت مبارکبا دیتی ہوں۔ طلباء کے والدین، فیملیز اور اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔جتنے طلباء کے والدین اور اساتذہ خوش ہے اس سے کئی زیادہ مجھے خوشی ہورہی ہے۔ لیپ ٹاپ اور سکالر شپ طلبا پر احسان نہیں بلکہ طلبا کا حق ہے۔ طلباء نے محنت کی اس لیے فخر اور سر اٹھا کر سکالر شپ لینا چاہیے۔ہونہار سکالر شپ کی تقریب چکوال رکھنے کا فیصلہ میں نے خود کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ میرابس چلے تو پنجاب کے تمام طلباء کو اپنے ہاتھ سے سکالر شپ دوں۔ گزشتہ سال30 ہزار طلباء میں سکالر شپ تقسیم کیے تھے۔ والدین وسائل کی کمی کے باوجود اپنے بچوں کی کامیابی کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں۔ بچوں کی فلاح و ترقی والدین سے زیادہ ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔پنجاب میں اب بھی بہت سے بچوں قابل اور محنتی ہے جو آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ دعا کریں اللہ وسائل دے تو تمام بچوں کی ذمہ داری ریاست پورا کریگی۔ پنجاب کے تمام وسائل کو طلباء کے خوابوں کو پورے کرنے کے لئے صرف کر دیں گے۔ سکالر شپ میں لڑکیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ایسے خاندان سے تعلق رکھتی جو مشرقی روایات پر یقین رکھتا ہے۔ میرے گھر میں والد اور چچا کے مابین سیاست کی باتیں ہی ہوتی رہتی تھی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ 2011 سے باقاعدہ سیاست شروع کی اور 2024 ء میں پہلا الیکشن لڑا۔ والد ین پر مشکلات آئیں تو بیٹیاں جان نچھاور کرنے کے لئے تیار ہوتی ہے۔ تب میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنے والد کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑوں گی۔ بغیر کسی جرم و قصور کے مجھے جیل بھیجا گیا۔ اڈیالہ کے سیل میں پتہ چلا کہ میری والدہ محترمہ انتقال کر گئی ہیں۔ اچھے وقت میں انسان کچھ نہیں سیکھتا، مشکلات وقت انسان کو سب کچھ سیکھا دیتا ہے۔میرا عزم ہے اپنی تمام بچیوں اور بچوں کا ہاتھ تھام لوں۔ وزیراعلیٰ کا حلف لینے سے پہلے پنجاب میں کرائم کی شرح انتہائی بلند تھی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ حکومت میں جب آئے تو روزانہ خواتین کو ہراسانی اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کثیر تعداد میں رپورٹ ہوتے تھے۔الحمدللہ اب سی سی ڈی کے قیام کے بعد پنجاب میں کرائم کی شرح کم ہورہی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ایسا پنجاب بنانا چاہتے ہیں جہاں ایک خاتون محفوظ زندگی بسر کر سکے۔ بچوں کسی سے الجھنے کی ضرورت نہیں،اپنی پڑھائی کی طرف پوری توجہ دیں۔ راولپنڈی ڈویژن میں لڑکیاں، لڑکوں کی نسبت ہونہارسکالر شپ اور لیپ ٹاپ میں آگے نکل گئی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کی تعلیم پر زیادہ دھیان نہیں دیا جاتا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایک لاکھ 18ہزار کورآئی سیون لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ حلفاً کہتی ہوں کہ کسی کی بھی سفارش قبول نہیں کرتی۔ ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ ملے ہیں اور ملنے جارہے سب میرٹ کی بنیاد پر دے رہے ہیں۔ طلباکو سفارش یا سیاسی وابستگی پر نہیں صرف میرٹ پر سکالر شپ ملا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سکالر شپس اور لیپ ٹاپس کی بدولت تمام طلباء ترقی کے میدان میں پرواز کرسکیں گے۔ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ طلبا کی پرواز کے لیے ونگز ہیں -سکالر شپ اور لیپ ٹاپ کے لئے دیگر صوبوں سے درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ لیپ ٹاپ کے لیے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بچوں کی طرف سے تقریباً27 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔سنٹر آف ایکسی لینس سکول کا دورہ کیا تو دیکھا کہ پرائیویٹ سکول سے بھی زیادہ سہولتیں دی گئی ہیں۔پنجاب کے بہت سے سرکاری سکولوں کی ری ویمپنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ چائنا اور جاپان کے سکولوں میں دورہ کیا، پنجاب کے بچوں کو آرٹیفشل انٹیلی جنس اور ربوٹک کی تعلیم دیں گے۔چکوال میں 65 کروڑ روپے کی لاگت سے 40 کنال پر مشتمل پہلا سنٹر آف ایکسی لینس سکول بن گیا ہے۔ پنجاب میں سڑکیں، ہسپتال اور کینسر کے علاج کے لئے جدید مشینیں لارہے ہیں۔راولپنڈی ڈویژن کو بھی کو۔ ابلیشن مشین دینے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سرگودھا میں سٹیٹ آف آرٹ نے کینسر کا علاج شرو ع کر دیا ہے۔ پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل میں ہیلتھ کے لئے بہترین کام ہورہا ہے۔آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں 90ہزار گھر اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت بن رہے ہیں۔ پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔ دیگر صوبوں نے مشکل وقت میں صرف پریس کانفرنس کرتے نظر آئے۔ سیلاب کے دوران پوری کابینہ، چیف منسٹر اور انتظامیہ دن رات سیلاب زدگان کی خدمت میں مصروف رہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے فلڈ سروے کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے فلڈ سروے کے جلد آغاز پر پی ڈی ایم اے، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو سروے ٹیموں کی معاونت اور مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ پنجاب کے 26 اضلاع میں فلڈ سروے کے لئے 1429ٹیمیں پہنچ گئی۔ قصور میں سیلاب زدگان کے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے سروے کا آغاز آج (یکم اکتوبر) سے ہوگا۔ 1429 فلڈ سروے ٹیموں کے مستعد اور متحرک ارکان سیلاب متاثرہ علاقوں میں جگہ جگہ پہنچ رہے ہیں۔ فلڈ سروے ٹیموں نے چند روز میں ہی ساڑھے27 ہزار کا افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا۔فلڈ سروے ٹیموں نے 48071 ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کا سروے بھی مکمل کرلیا۔ فلڈسروے ٹیموں سیلاب سے منہدم ہونے والے 8305 گھروں کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سروے ٹیم نے سیلاب کے دوران ہلاک ہونے والے 1712 مویشیوں کا ریکارڈ بھی حاصل کیا۔






